قومی

We will not bow our heads before central investigating agencies: Mamata Banerjee: پی ایم مودی کو دہلی سے ہٹانے کیلئے جو بھی ضروری ہوگا،ہم کریں گے:ممتابنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی زیرقیادت مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سی ایم ممتا بنرجی نے کہا، “ہم مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “میں مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی دشمنی کے خلاف ہوں۔ملک میں برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لیے پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بنگال میں ترنمول کانگریس کے خلاف کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جی صرف چھ ماہ رہیں گے۔ ہم انہیں ہٹانے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں  انڈیا کے ساتھ ہوں۔اس کے ساتھ سی ایم ممتا نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں این آر سی کی اجازت نہیں دیں گی۔اس بیچ خبر یہ بھی ملی کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے ریاست کے امام وموذنین  کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کردیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان کے بھتیجے اور ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کو بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے معاملے میں آج  سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کو سی بی آئی اور ای ڈی کی پوچھ گچھ سے عبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو مغربی بنگال حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کے تعلق سے جانچ ایجنسیوں کو جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ گزشتہ ماہ ابھیشیک بنرجی نے بھی ای ڈی کی تحقیقات جاری رکھنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس وقت بھی سپریم کورٹ نے کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کو روک کر درست فیصلہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

42 minutes ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

1 hour ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago

Elon Musk wrote, “Thank you, Rahul: راہل گاندھی کے جواب سے خوش ہوئے ایلون مسک، بولے شکریہ راہل، یہ واقعی تشویش ناک ہے

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…

4 hours ago