قومی

Sanjay Singh Nomination: سنجے سنگھ جیل سے باہر آئے، پولیس وین میں راجیہ سبھا کی نامزدگی داخل کرنے پہنچے

Rajya Sabha Nomination: دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی (عاپ) لیڈرسنجے سنگھ راجیہ سبھا کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جیل سے باہرآئے۔ انہوں نے سول لائنس میں ایک پولیس وین میں پہنچ کراپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

سنجے سنگھ کے علاوہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بھی راجیہ سبھا کے لئے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ 19 جنوری کو ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے دہلی سے عام آدمی پارٹی نے تین لوگوں کو اپنا امیدواراعلان کیا ہے، جس میں سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کو پھر سے موقع دیا گیا ہے۔

دہلی کی عدالت سے نامزدگی داخل کرنے کی ملی تھی اجازت

اس سے پہلے ہفتہ (6 جنوری) کو سنجے سنگھ کو دہلی کی عدالت سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی انفرادی طور پر داخل کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔ جمعہ کو عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو الیکشن سے متعلق انڈرٹیکنگ، نامینیشن فارم اور دیگرضروری دستاویزوں پردستخط کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago