قومی

Late Mother’s 8th Death Anniversary: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندررائے کی والدہ کی آٹھویں برسی پروزیرمملکت ڈاکٹر دیا شنکر مشرا نے پیش کیا خراج عقیدت

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی، چیئرمین اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے کی والدہ آنجہانی رادھیکا دیوی کی کل آٹھویں برسی تھی۔ سینئرصحافی اوپیندررائے کی آنجہانی والدہ رادھیکا دیوی کوغازی پورضلع کےشیرپورگاوں واقع ان کی رہائش گاہ پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل بروزاتوارایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اترپردیش کے وزیرمملکت برائے آیوش فوڈ سیفٹی اورڈرگ ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹردیاشنکرمشرا “دیالو” شیرپور(غازی پور) میں منعقدہ تعزیتی نشست میں شامل ہوئے۔ یہاں پہنچ کروزیر موصوف ڈاکٹردیا شنکرمشرا نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اورایڈیٹراِن چیف کی آنجہانی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تعزیتی تقریب میں اوپیندر رائے نے اپنی آنجہانی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران، صوبے کی کئی مشہورشخصیات اورعوامی نمائندے بھی موجود رہے۔ انہوں نے آنجہانی رادھیکا دیوی کوان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اپنی آنجہانی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے دل کو چھو لینے والے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے کہا، ‘ماں کی برسی پرماں کی یاد آنا فطری ہے۔ ماں کی موجودگی کی کمی پوری زندگی محسوس ہوگی۔ ماں کی ممتا کے بکھرے ٹکڑے جب بھی نظر آئے، اسے جوڑکراس کمی کو کم کرنے کی کوشش رہتی تھی۔ تاہم خواہشات اورتوقعات کے جنون کی وجہ سے وہ ٹکڑے بکھر جاتے ہیں’۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

3 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

3 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

3 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

4 hours ago