سپریم کورٹ کا 2002 میں گودھرا واقعہ کے بعد گجرات میں فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت دری اور ان کے خاندان کے 7 افراد کے قتل کے معاملے میں قصورواروں کی بریت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ آچکا ہے۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مجرموں کی رہائی درست نہیں ہے اس لئے اس فیصلے کو خارج کیا جاتا ہے۔
تبصرہ کرتے ہوئے، جسٹس ناگارتھنا نے کہا کہ سزا اس لیے دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں جرائم کو روکا جا سکے۔ مجرم کو سدھارنے کا موقع دیا جاتا ہے لیکن مظلوم کے دکھ کا بھی احساس ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے معاملے کا قانونی نقطہ نظر سے جائزہ لیا ہے۔ ہم نے متاثرہ کی درخواست کو قابل سماعت سمجھا ہے۔ ہم اس پر تبصرہ نہیں کر رہے ہیں کہ آیا اس معاملے میں جوعرضیاں دائر کی گئی ہیں وہ قابل سماعت ہیں یا نہیں۔جسٹس ناگارتھنا نے کہا، “گجرات حکومت کو ان کی رہائی کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس عدالت کی رائے لینی چاہیے تھی جس میں کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جس ریاست میں ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی، اسے ان کی رہائی کا فیصلہ لینا چاہیے تھا۔ مہاراشٹر میں سزا دی گئی تھی۔ “اس بنیاد پر رہائی کا آرڈر منسوخ کر دیا جاتا ہے۔” 13 مئی 2022 کا حکم جس میں سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے رہائی پر غور کرنے کو کہا تھا، حقائق کو چھپا کر حاصل کیا گیا۔
جسٹس ناگارتھنا نے کہا کہ اس عدالت میں دھوکہ دہی کا کھیل کھیلا گیا ہے۔ اس عدالت نے گجرات حکومت کو استثنیٰ پر غور کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ یہ دھوکہ دہی کا عمل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس عدالت کے سامنے حقائق چھپائے گئے ہیں۔ یہ عدالت میں فراڈ ہے۔ اس طرح، ہم سمجھتے ہیں کہ اس عدالت کا 13 مئی 2022 کا حکم درست نہیں تھا عدالت نے کہا کہ آپ (گجرات حکومت) نے سپریم کورٹ کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔جسٹس ناگارتھنا نے کہا کہ آپ نے ہائی کورٹ کے تبصروں کو سامنے کیوں نہیں رکھا؟ اس سے قبل ہائی کورٹ اور لوئر کورٹ نے مجرموں کی رہائی کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ یہ تمام حقائق سپریم کورٹ کے سامنے چھپائے گئے ہیں۔ یہ پورا معاملہ گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں تھا۔ بلقیس بانو کے مطالبے پر یہ پورا کیس ممبئی منتقل کر دیا گیا۔ ایسے میں اگر کوئی فیصلہ لینا ہوتا تو اس پر مہاراشٹر حکومت کا حق تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ مہاراشٹر حکومت کو سزا میں نرمی دینے کا حق تھا۔ تاہم، یہ دیکھتے ہوئے کہ اس معاملے میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں، مہاراشٹر حکومت کے لیے فیصلہ لینا آسان نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام 11 قصورواروں کی جلد رہائی کے فیصلے کو منسوخ کر دیاہے۔ مہاراشٹر اور گجرات کی عدالتوں اور انتظامی سطح پر سزا کی معافی کے اس معاملے میں منفی رائے آئی ہے۔ دو ہائی کورٹس نے بھی منفی رائے دی۔ اس لئے گجرات حکومت کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے۔ جسٹس ناگارتھنا نے کہا کہ ہر عورت عزت کی مستحق ہے۔ خواہ وہ معاشرے میں کتنی ہی اونچی یا نیچی کیوں نہ ہو۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ زمینی حقائق کو دبا کر اور گمراہ کن حقائق پیدا کر کے ملزم نے سزا میں معافی پر غور کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہ عدالت کے ساتھ دھوکہ ہے۔
۔بنچ نے گزشتہ سال 12 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے 11 دن تک وسیع پیمانے پر سماعت کی۔ اس دوران مرکزی اور گجرات حکومتوں نے مجرموں کی سزا میں معافی سے متعلق اصل ریکارڈ پیش کیا تھا۔ گجرات حکومت نے یہ کہہ کر مجرموں کی رہائی کا جواز پیش کیا تھا کہ ان لوگوں نے اصلاحی اصول پر عمل کیا ہے۔لیکن تمام دلائل کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مجرموں کی رہائی کے سرکاری فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…