قومی

Big action in Mahadev betting app case: مہادیو بیٹنگ ایپ کے 18 ملزموں کے خلاف سی پی لکشمی سنگھ کا بڑا ایکشن

نوئیڈا پولس نے ملک بھر میں مشہور مہادیو بیٹنگ ایپ کے ذریعہ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے 18 ملزمین کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہادیو ایپ کے 18 ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ لگایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ای ڈی کی درخواست پر مہادیو بیٹنگ ایپ پر پابندی لگا دی ہے۔نوئیڈا پولیس نے بھی اس ایپ پر پابندی لگانے کے لیے لکھا تھا۔ اس معاملے میں نوئیڈا کے تھانہ 39 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کی مختلف ریاستوں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔

پولیس نے یہ کارروائی کمشنر لکشمی سنگھ کی ہدایت پر کی ہے۔ مرکزی حکومت نے ای ڈی کی درخواست پر مہادیو بیٹنگ ایپ پر پابندی لگا دی ہے۔اس سٹے بازی ایپ کی وجہ سے کئی فلمی ستارے بھی مختلف ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں۔سال 2022 میں مہادیو ایپ سے وابستہ لوگ نوئیڈا کے ایک پوش سوسائٹی سے پکڑے گئے تھے۔ بی جے پی اس معاملے میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو گھیر رہی ہے۔ مہادیو ایپ کیس میں اس وقت کافی سیاست چل رہی ہے۔ دوسری طرف ممبئی پولیس نے مہادیو ایپ کیس میں کچھ لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے. ماتونگا پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق، ‘ایپ پروموٹر سوربھ چندراکر’، اور مرکزی ملزم روی اپل اور شبھم سونی اور دیگر کے خلاف 2019 سے دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ممبئی پولیس نے ‘مہادیو’ بیٹنگ ایپ کے ‘پروموٹر’ سمیت 32 لوگوں کے خلاف تقریباً 15,000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو، مرکز نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر مہادیو ایپ سمیت 22 غیر قانونی بیٹنگ پلیٹ فارمس کو بلاک کرنے کی ہدایت دی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ فرانزک تجزیہ اور ایک ‘کیش کورئیر’ کے بیان سے ‘حیران کن الزامات’ لگے ہیں کہ مہادیو بیٹنگ ایپ پروموٹرز نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ کو اب تک تقریباً 508 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔ بعد میں، بی جے پی نے شبھم سونی کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایپ کا مالک ہے اور اس کے پاس چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو اب تک 508 کروڑ روپے ادا کرنے کے ‘ثبوت’ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago