بین الاقوامی

WHO chief narrowly escapes as Israel bombards Yemen:بال بال بچ گئے ڈبلیو ایچ او چیف،اسرائیل نے بنایا تھا نشانہ،دھماکے کی آواز سن کر تیزی سے بھاگے ٹیڈروس

اسرائیلی حملے میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) یا عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈینام گیبری ایسس نے بتایا ہے کہ جمعرات کو وہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے کہ وہاں اسرائیل  نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے جہاز کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا جب کہ ایئرپورٹ پر دو اموات بھی واقع ہوئیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں 59 سالہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے باعث انہیں کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں، امید ہے یہ تکلیف عارضی ہو۔اسرائیلی حملوں میں ٹیڈروس بال بال بچے تھے تاہم حملے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک اور عالمی ادارہ صحت کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا تھا۔ٹیڈروس ایڈاہانوم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ان سے کچھ میٹر کے ہی فاصلے پر تھا۔

ٹیڈروس نے لکھا: ’ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔ ہوائی اڈے پر کم از کم دو افراد کی اموات کی اطلاع ہے۔ (حملے کے نتیجے میں) ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، ڈیپارچر لاؤنج ، جہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہم موجود تھے اور رن وے کو نقصان پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا: ’ہمیں واپسی سے پہلے ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میں، میرے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھی محفوظ ہیں۔ ان خاندانوں سے ہماری دلی تعزیت ہے جن کے پیارے اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ان کی صنعا میں موجودگی کا مقصد حراست میں لیے گئے ان کے عملے کے اراکان کی رہائی اور یمن میں صحت اور انسانی صورت حال کا جائزہ لینا تھا، جو جمعرات کو مکمل ہوا۔بعد ازاں ائیرپورٹ پر حملے کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی وہاں موجودگی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Exit Poll Result 2025: دہلی الیکشن ایگزٹ پول پر سواتی مالیوال کا رد عمل ، کہا -‘مجھے صرف امید ہے کہ…’

دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد سب کی نظریں گنتی پر لگی ہوئی ہیں۔…

21 minutes ago

مولانا محمد جمیل مدنی کی رحلت سے حلقہ علم و ادب سوگوار

مولانا جمیل صاحب کثیر العیال تھے لیکن اپنے گھر کو حفظ وتلاوت قرآن کا ایسا…

49 minutes ago

India vs England: ٹیم انڈیا انگلینڈ کے خلاف ایک نئے روپ میں نظر آئے گی، بی سی سی آئی نے نئی جرسی کردی لانچ

تمام کھلاڑی نئی جرسی پہن کر پرجوش نظر آرہے ہیں، جس میں جرسی کے کندھوں…

1 hour ago