امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں دلخراش واقعے کے بعد ایک اور حملہ ہوا ہے۔ اس بار حملہ آور نے نیویارک کے نائٹ کلب میں 11 افراد کو گولی مار دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئینز کے اموزورا نائٹ کلب میں پیش آیاہے۔ فائرنگ کا واقعہ اموزورہ ایونٹ ہال کے قریب یکم جنوری کو رات 11 بج کر 45 منٹ پر پیش آیاہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیجا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد نیو یارک پولیس ایونٹ ہال کے قریب جمع ہو گئی ہے اور جائے وقوعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد تاحال فرار ہیں۔
اموزوراایونٹ ہال جمیکا لانگ آئلینڈ ریل روڈ اسٹیشن سے چند بلاکس پر واقع ہے۔ جہاں رات تقریباً 11:45 پر تیز گولیوں کی آواز سنائی دی جس کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اس دوران کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں بھی آئیں، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا ہے اورخصوصی سیکورٹی کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئیں۔ انہوں نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آس پاس کی سڑکیں بند کر دیں ہیں۔ تاہم حکام نے ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) نے اپنے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں 40 فیصد…
چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) کے تیزی سے پھیلنے سے خدشہ مزید…
پولیس کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راگھو نے کہا کہ ملزم ابھی…
وزیر اعظم مودی ریٹھالا سے کنڈلی تک دہلی میٹرو کے فیز-IV کے 26.5 کلومیٹر طویل…
پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو گوپال گنج پہنچنے والے سی ایم نتیش…
اجمیر درگاہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام اور رججو کی موجودگی…