قومی

Atishi Letter To Shivraj Singh Chauhan: بی جے پی کا کسانوں کی بات کرنا بالکل ویسا ہی ہے جیسے داؤد ابراہیم امن اور عدم تشدد کی بات کررہا ہو،آتشی کا شیوارج سنگھ کو جواب

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے خط کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کی بات کرنا بالکل ویسا ہی جیسے داؤد ابراہیم امن  اور عدم تشدد کی بات کررہا ہو۔کسانوں کی حالت جتنی خراب بی جے پی کے دور حکومت میں ہے اس سے پہلے کبھی ایسی حالت میں کسان نہیں تھے۔سی ایم آتشی نے کہا کہ پنجاب میں کسان مرنے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی سے ان سے بات کرنے کو کہیں۔ بی جے پی کے دور میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ کسانوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں۔”

شیوراج سنگھ چوہان نے خط میں کیا کہا؟

دراصل شیوراج چوہان نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کسانوں کے تئیں بے حد لاتعلق ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں کسانوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ دہلی میں کیجریوال اور آتشی نے کبھی کسانوں کے مفاد میں مناسب فیصلے نہیں لیے۔ کیجریوال نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے بڑے اعلانات کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کجریوال نے مفاد عامہ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے بارے میں رونا شروع کر دیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت 10 سال سے برسراقتدار ہے، لیکن سابق وزیراعلیٰ کجریوال نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Exit Poll 2025: کیا دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکیں گے اروند کیجریوال؟ اس قیاس آرائی کے بازار کے ڈیٹا میں بڑا انکشاف

اب دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ممبئی سٹہ بازار کی پیشین گوئی بھی سامنے آئی…

8 hours ago

Entertainment News: سورج بڑجاتیا نے سنایا’دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ سے متعلق مزیدار قصہ، مادھوری نے کیاتھا سلمان کا میک اپ

’ہم آپ کے ہیں کون‘ایک میوزیکل-رومانٹک ڈرامہ ہے جو خاندان کے لیے اپنی محبت کو…

9 hours ago

Pariksha Pe Charcha 2025: پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پی ایم مودی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون سمیت کئی مشہور شخصیات ہوں گی شامل

سال 2025 میں منعقد ہونے والے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری…

9 hours ago

Delhi Election Exit Polls: ایگزٹ پول  کے مطابق دہلی میں کھل سکتا ہے کمل، کیجریوال نہیں بنا پائیں گے سرکار!

ایگزٹ پول کے اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے سرکاری…

10 hours ago