قومی

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کو ملے گی کامیابی، اویسی کریں گے عآپ کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ، وارث پٹھان کا بڑا بیان

نئی دہلی:  اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے بدھ کے روز آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات اور تروپتی مندر تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

وارث پٹھان نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جب 8 فروری کو انتخابی نتائج آئیں گے تو AIMIM کو دہلی میں کامیابی ملے گی۔ ایگزٹ پول پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو معلق اسمبلی نظر آرہی ہے، اس میں صرف اے آئی ایم آئی ایم ہی جیتے گی۔ عوام نے جو حمایت ہمیں دی ہے وہ ہماری جیت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

وارث پٹھان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کی پارٹی مستقبل میں کیجریوال کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی تو انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی صدر اسد الدین اویسی اور پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوگا۔ ہم پارٹی کے فیصلے پر عمل کریں گے، ابھی ہم اپنی جنگ خود لڑ رہے ہیں۔

حال ہی میں تروپتی بالاجی مندر کی انتظامیہ کی جانب سے 18 غیر ہندو ملازمین کو دروازہ دکھانے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وارث پٹھان نے کہا کہ اگر کوئی اور برادری ایسا قدم اٹھاتی ہے تو اسے غلط کہا جاتا ہے۔ اب غیر ہندو ملازمین کو تروپتی مندر سے باہر پھینکا جا رہا ہے، کیا یہ آئین کے خلاف نہیں ہے؟ آئین برابری کی بات کرتا ہے اور ہم ہمیشہ اس کے تحفظ کے لیے کھڑے رہیں گے۔

پٹھان نے وقف ایکٹ میں مرکز کی تجویز پر سوال اٹھایا جس میں کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ میں دو غیر مسلم ارکان ہوں گے۔ انہوں نے اسے مساجد اور مدارس کی جائیدادوں پر قبضے کی کوشش قرار دیا اور بی جے پی کی نیتوں پر سوالیہ نشان لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ارادے غلط ہیں، وہ ہماری مساجد اور مدارس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اپنی جائیداد کسی کو لینے نہیں دیں گے۔ ہم بابری مسجد کو کھو چکے ہیں، اب ہمارے مذہبی اداروں کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں ملے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Exit Poll 2025: کیا دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکیں گے اروند کیجریوال؟ اس قیاس آرائی کے بازار کے ڈیٹا میں بڑا انکشاف

اب دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ممبئی سٹہ بازار کی پیشین گوئی بھی سامنے آئی…

5 minutes ago

Entertainment News: سورج بڑجاتیا نے سنایا’دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ سے متعلق مزیدار قصہ، مادھوری نے کیاتھا سلمان کا میک اپ

’ہم آپ کے ہیں کون‘ایک میوزیکل-رومانٹک ڈرامہ ہے جو خاندان کے لیے اپنی محبت کو…

36 minutes ago

Pariksha Pe Charcha 2025: پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پی ایم مودی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون سمیت کئی مشہور شخصیات ہوں گی شامل

سال 2025 میں منعقد ہونے والے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری…

1 hour ago

Delhi Election Exit Polls: ایگزٹ پول  کے مطابق دہلی میں کھل سکتا ہے کمل، کیجریوال نہیں بنا پائیں گے سرکار!

ایگزٹ پول کے اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے سرکاری…

2 hours ago