سندیپ دکشت رچناتمک کانگریس کے سندیپ دکشت۔
نئی دہلی : قومی دار الحکومت دہلی میں 5 فروری کو 70 نشستوں پر ہوئی ووٹنگ اوراس کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پولز نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی ماہرین بھی کو حیران کردیا ہے ۔ 8 میں سے 6 ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی دہلی میں برسراقتدار آسکتی ہے، بیشترایگزٹ پولز کے مطابق عام آدمی پارٹی اس دفعہ اقتدارسے محروم ہوسکتی ہے ،سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا کہنا ہے یہ ایگزٹ پولز ہیں، نتائج اس کے بر عکس بھی آسکتے ہیں ۔اس پورے معاملہ پر کانگریس پارٹی کے قد آور لیڈراورکانگریسی امیدوار سندیپ دکشت نے کہا کہ یہ ایگزٹ پولزغلط ثابت ہوسکتے ہیں ۔
سندیپ دکشت نے کیا کہا؟
نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار سندیپ دکشت نے ایگزٹ پولز پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اگر ایگزٹ پولز کے اعداد و شمار کو ہم تسلیم کرتے ہیں تو بی جے پی حکومت تشکیل دے سکتی ہے ،تاہم جہاں تک میری رائے ہے وہ یہ ہے کہ ان ایگزٹ پولز میں عام آدمی پارٹی کو جتنی سیٹیں دکھائی جارہی ہیں وہ مبنی برحقیقیت نہیں ہیں،نتائج اس کے برعکس بھی آسکتے ہیں۔
سنجے راوت کا رد عمل
شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے دہلی کے ایگزٹ پولز پر کہا کہ ایگزٹ پولز آتے جاتے رہتے ہیں۔ ہم نے مہاراشٹر اور ہریانہ کے ایگزٹ پولز بھی دیکھے ہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ ہم حکومت بنانے والے ہیں۔ 8 فروری کو صبح 10 بجے سب کچھ پتہ چل جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
طیارہ بینن سے لاگوس کے لیے معمول کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اسی دوران…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…
احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…