پولیس کمشنر ٹریٹ گوتم بدھ نگر ،یوپی اور امیٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے فیملی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کلینک کے پہلے سالانہ ڈے کے موقع سے امیٹی کے آڈیٹوریم میں ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر گوتم بدھ نگر کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور امیٹی گروپ کے بانی ڈاکٹر اشوج چوہان تھے۔
تقریب کے دوران اپنے خطاب میں دونوں مہمانوں نے کلینک کی اہمیت اور اس کے ہونے والے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان دونوں کی جانب سے یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی کہ خاندان میں تنازعہ ،جھگڑا کوئی غیر فطری نہیں ہے،لیکن اس کا دائرہ ہرگز وسیع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی تنازعے کو مصالحت سے ختم کرنے کیلئے اس طرح کی کلینک کا اہم رول ہوتا ہے اور ہم اس میں کامیاب بھی ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گوتم بدھ نگر پولیس کی حمایت یافتہ فیملی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کلینک (FDRC) گزشتہ2020سے 2023 میں گھریلو تنازعات کے تقریباً 88 فیصد معاملات کو مشاورت اور ثالثی کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔تاہم، جوڑوں کے درمیان حل نہ ہونے والے تنازعات کے نتیجے میں 2020 سے لے کر 2023 تک خاندانی تنازعات کے 118 کیسز میں ایف آئی آر کا اندراج ہوا ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الیکشن نتائج سے پہلے…
آپ کو بتا دیں کہ اندور میں چار نوجوانوں نے ایک ایس آئی کی پٹائی…
قطر کے مشہور تاجر شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے دارالحکومت دہلی کے 'بھارت منڈپم'…
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو…
راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت نے او بی…