امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملک بدری پالیسی پر پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی تارکین وطن کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے باہر میں ہتھکڑیاں پہن کر احتجاج کر رہے ہیں۔کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ کے مکر دوار کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ہتھکڑیاں پہن رکھی تھیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے ایم پی دھرمیندر یادو، کانگریس ایم پی گرجیت سنگھ اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کو ہتھکڑیاں پہن کر پارلیمنٹ میں احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے ہندوستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیاہے۔وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی ٹرمپ کے اچھے دوست ہیں،اگر پی ایم مودی ٹرمپ کے اتنے اچھے دوست ہیں تو ایسا کیوں ہونے دیا گیا؟ انہوں نے پوچھا کہ ہمارا جہاز ان ہندوستانیوں کو لینے کیوں نہیں جا سکا؟
۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے ہندوستانیوں کے بارے میں کہا کہ وہ یہ خواب دکھا رہے ہیں کہ ہندوستان وشو گرو (عالمی لیڈر) بن گیا ہے لیکن حکومت اس پر خاموش ہے۔ امریکہ نے ہندوستانیوں کو بیڑیاں ڈال کر غلام بنا کر بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کیا کر رہی ہے؟ حکومت خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بچا سکی۔ حکومت بتائے کہ یہ لوگ ہندوستان کیوں چھوڑ گئے تھے۔اپوزیشن اس معاملے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ ایسے میں وزیر خارجہ جے شنکر آج دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وزیر خارجہ ہندوستانیوں کی واپسی پر بیان دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ 2020 میں شروع کی گئی شیو بھوجن تھالی یوجنا کا مقصد…
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گوتم بدھ نگر پولیس کی حمایت یافتہ فیملی ڈسپیوٹ…
اترپردیش کے گورکھپورجیل میں 17 سال سے عمرقید کی سزا کاٹ رہے محمد مصروف کوبدھ…
ایس جئے شنکر نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ جان لیں کہ یہ کوئی نئی…
اپوزیشن نے ا مریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کی ملک بدر کئے…
قریب11 بلین میل سے زیادہ دور ہونے کے باوجود، وائجر 2 زمین کے ساتھ بات…