بین الاقوامی

Joe Biden: وائٹ ہاؤس کا بیان – صدر بائیڈن نے چین کی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا جامع جائزہ لینے کی دی تھیں ہدایات

Joe Biden: امریکی فضائی حدود میں اونچائی پر جاسوس غباروں اور دیگر اشیاء کی تلاش کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ملک کے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو چین کی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا ’جامع جائزہ‘ لینے کی ہدایت کی تھی۔ حالیہ دنوں میں امریکہ میں آسمان پر تین غبارے اڑتے دیکھے گئے ہیں جنہیں مار گرایا گیا ہے۔ کینیڈا کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والی ایک بیلناکار چیز کو ہفتے کے روز ایک امریکی لڑاکا جیٹ F-22 نے مار گرایا تھا اور اس سے ایک دن قبل الاسکا میں بھی اسی طرح کی ایک چیز کو مار گرایا گیا تھا۔ اس سے ایک ہفتہ قبل امریکی فوج نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی نگرانی کے غبارے کو مار گرایا تھا۔

چینی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، “جب بائیڈن نے (2021 میں) عہدہ سنبھالا، تو انہوں نے امریکی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو چینی انٹیلی جنس کی صلاحیتوں کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ” اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی یقینی بنانے کو کہا تھا کہ ہم انہیں ڈھونڈنے اور ان سے بچنے کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ،”آپ سب اس بات کی تعریف کریں گے کہ کسی وجہ سے ہم عوامی طور پر اس بارے میں بات نہیں کر سکتے کہ ہم غیر ملکی انٹیلی جنس جمع کرنے کی کوششوں کا کیسے پتہ لگاتے ہیں اور ان سے کیسے نمٹتے ہیں، کیونکہ ہم نے جو کچھ بھی کیا ہے اور جو کچھ کر رہے ہیں وہ یقیناً بہت حساس ہے۔ لیکن، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چین کے پاس غیر ملکی انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے ایک اونچائی والے غبارے کا پروگرام ہے، جو پیپلز لبریشن آرمی سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Spy Balloon: امریکہ نے مار گرایا چین کا جاسوسی غبارہ، تو بھڑکا ڈریگون، امریکہ کو دی دھمکی

کئی براعظموں کے درجنوں ممالک کو عبور کیا

کربی نے کہا کہ یہ پچھلی انتظامیہ کے دوران بھی کام کر رہا تھا، لیکن وہ اس کا پتہ نہ لگا سکے۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اس کا پتہ لگایا ہے۔ ہم نے اسے دیکھا۔ ہم احتیاط سے اس کا جتنا مطالعہ  کر سکتے تھے،کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ PRC کے (عوامی جمہوریہ چین) کے نگرانی کے غبارے دنیا کے متعدد براعظموں کے درجنوں ممالک سے گزر چکے ہیں، جن میں ہمارے کچھ قریبی اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ”امریکہ نے اندازہ لگایا کہ اس وقت یہ غبارے امریکہ میں استعمال ہونے والے دیگر PRC انٹیلی جنس پلیٹ فارمز کو محدود صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔ لیکن مستقبل میں، اگر چین اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتا ہے، تو یہ یقینی طور پر ان کے لیے زیادہ قیمتی بن سکتی ہے۔

نامعلوم فضائی اشیاء کی نگرانی کے لیے ہدایات

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ نامعلوم فضائی اشیاء کے واقعات کی جامع نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت، بائیڈن نے 2021 کے جون میں پہلا روزانہ انٹیلی جنس بریفنگ سیشن منعقد کیا تھا۔ کربی نے کہا، “انہیں بتایا گیا کہ یہ نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اور جیسا کہ میں نے کہا، ہمارے دوست اور ہمارے اتحادی بھی اس سے نمٹ رہے ہیں۔”

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

10 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

10 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

11 hours ago