-بھارت ایکسپریس
Air India-Air Bus Deal: ہندوستان اور فرانس کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہوا ہے۔ ایئر انڈیا اور ایئربس کے درمیان 250 ایئرکرافٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے نیوایئر انڈیا-ایئربیس شراکت کے افتتاح میں شامل ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں ایئرانڈیا-ایئربیس کو اس لینڈ مارک معاہدہ کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پروگرام سے جڑنے کے لئے میں دوست ایمینوئل میکرون کو میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاہدہ ہندوستان اور فرانس کے گہرے تعلقات کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کی کامیابیوں کو بھی دکھاتی ہے۔
آئندہ 15 سال میں 2,000 سے زیادہ طیاروں کی ضرورت: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ہندوستان میں ایئرپورٹ کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہوگئی ہے۔ ہماری ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم (UDAN) کے ذریعہ ملک کے صدور حصے بھی ہوائی رابطے سے جڑ رہے ہیں، جس سے لوگوں کے اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہندوستان ایوی ایشن سیکٹر میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مارکیٹ بننے جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی ہوا بازی کے شعبہ کو آئندہ 15 سال میں 2,000 سے زیادہ طیاروں کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ‘میک ان انڈیا- میک فاردی ورلڈ’ وژن کے تحت ایئرو اسپیس تعمیر میں دیگر نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ہند-فرانس کی شراکت داری بین الاقوامی نظام اورکثیرالجہتی نظام کے استحکام اور توازن کو یقینی بنانے میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔ چاہے انڈو-پیسیفک علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کا موضوع ہو یا عالمی عالمی غذائی تحفظ، ہندوستان اور فرانس ساتھ مل کر مثبت تعاون دے رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…