قومی

UP Cabinet Decisions: یوپی میں کنٹریکٹ ملازمین کو ساتویں پے اسکیل کا تحفہ، لکھنؤ اور ہردوئی کی سرحد پر بنے گا ٹیکسٹائل پارک

UP Cabinet Decisions 2023: منگل کو اترپردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ ہوئی، جس میں کنٹریکٹ ملازمین کو 7ویں پے اسکیل کا فائدہ دینے اور 150 آئی ٹی آئی کو ترقی یافتہ بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔ کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ سریش کھنہ نے ایک پریس کانفرنس کر کے اہم فیصلوں کی جانکاری میڈیا کو دی۔ اسی کے ساتھ گلوبل انوسٹرس سمٹ 2023 کے کامیاب انعقاد سے متعلق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

 دیکھیں کیا لئے گئے ہیں بڑے فیصلے

اشتہار بھرتی کنٹریکٹ اہلکاروں (Advertisement Recruitment Contract Personnel) کو 7ویں پے اسکیل کا فائدہ دیا جائے گا۔ اس پر 29 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔

یوپی حکومت شناخت شدہ 150 آئی ٹی آئی میں ہرایک میں 10000 مربع رفٹ میں ورک شاپ بنوانے کے لئے 4283  کروڑ روپئے دے گی۔

اترپردیش اسٹامپ رجسٹریشن محکمہ گروپ اورگروپ بی کے سروس رولزمیں ترمیم کو منظوری دے دی گئی ہے۔

لیب ٹیکنیشین کے لئے ایک اہم کونسل کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔

متھرا گوکل بیراج کے نزدیک ہی واسو دیو میں سینچائی محکمہ کی زمین کو محکمہ سیاحت کو سونپا جائے گا۔

اوریہ میں ریزرو پولیس لائن میں رہائشی اور غیر رہائشی عمارت کی تعمیری کام کو کابینہ سے منظوری ملی ہے۔ 18 ماہ میں کام پورا کرنے کی مہلت ہے۔  پی ایم دوستا اسکیم (PM Mitra Scheme) کے تحت ٹیکسٹائل پارک کے قیام اوراراضی کی منتقلی کی تجویز کو منظوری۔ مرکزی حکومت کی مدد سے ہردوئی میں 260 ایکڑ، لکھنؤمیں 903 ایکڑ، کل 1162 ایکڑ میں سے 1000 ایکڑ زمین ہینڈلوم اورٹیکسٹائل انڈسٹری کو مفت دی جائے گی۔

یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل اتھارٹی میں کسانوں سے باہمی رضامندی سے خریدی جانے والی اراضی کے شرح کو بڑھا کر3100 روپئے فی مربع میٹرکر دیئے گئے ہیں۔

اسمبلی سیشن 20 فروری ہوگا۔ گورنر کا خطاب مقننہ کے دونوں ایوانوں میں مشترکہ طور پر ہوگا۔

اب لکھنؤ کے باہر بھی ہوں گی کابینہ کی میٹنگ

اب یوپی میں کابینہ کی میٹنگ لکھنؤ کے باہر بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کابینہ اراکین کو حکم دیا ہے۔ اترپردیش کے بڑے شہروں وارانسی، ایودھیا، متھرا، بندیل کھنڈ میں بھی وزراء کونسل کے اجلاس منعقد کی جائیں گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

29 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

36 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

40 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago