بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (22 نومبر) سے پرتھ میں شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ لیکن اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ سست رہی اور 150 رنز تک ہی محدود رہی۔ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ دو دوروں میں آسٹریلیا کو اپنے ہی گھر میں شکست دی ہے۔ اس بار ہیٹ ٹرک کا موقع ہے۔ اس ‘مہا سیریز’ میں کل 5 میچ کھیلے جانے ہیں۔
اس میچ میں نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا نے ہندوستانی ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ناتھن میک سوینی نے آسٹریلیا کے لیے ڈیبیو کیا۔ لیکن پہلے دن کا میچ کافی دلچسپ دیکھنے کو ملا چونکہ ایک طرف جہاں ہندوستان کی ٹیم بہت جلد سمٹ گئی اور کچھ ایسی ہی صورتحال سے فی الحال آسٹریلیا کی ٹیم بھی دوچار ہے۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش کو آؤٹ کرکے پانچواں وکٹ بھی گرا دیا ہے۔ مارش کو کے ایل راہل نے کیچ کیا۔ مارش نے صرف6 رنز بنائے۔فی الحال آسٹریلیا کا سکور پانچ وکٹوں پر 38 رنز ہے۔ کریز پر مارنس لیبوشگن اور ایلکس کیری موجود ہیں۔وہیں عثمان خواجہ صرف 8رن بنا سکے،ناتھن بھی 10 رن بنائے ،سٹیو سمتھ زیرو پر آوٹ ہوگئے اور ہیڈ رنز ہی بناسکے۔ اب تک کے مقابلے میں بمراہ تین وکٹ لے چکے ہیں ۔محمد سراج نے ایک اور ہرشیت رانا نے ایک وکٹ حاصل کئے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور