قومی

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

BJP Leader Vinod Tawde on Cash For Vote: مہاراشٹرمیں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے پرالیکشن سے ایک دن پہلے ممبئی کے ایک ہوٹل میں رائے دہندگان کو پانچ کروڑ روپئے تقسیم کرنے کا الزام لگا تھا، جسے انہوں نے خارج کردیا تھا۔ اس معاملے میں ونود تاؤڑے نے اب کانگریس لیڈران راہل گاندھی، ملیکا ارجن کھڑگے اورسپریا شرینیت کو نوٹس بھیج دیا ہے اوران سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔

ونود تاؤڑے نے کہا کہ مہاراشٹراسمبلی کی ووٹنگ سے پہلے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے مجھے اورہماری پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ میرے بارے میں کانگریس کے لیڈران نے جھوٹ پھیلایا۔ میرے جیسے عام خاندان سے آئے لیڈراورہمارے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ جان بوجھ کرمیری بدنامی کی گئی، اس لئے میں نے آج ان سبھی لیڈران کوقانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اگروہ عوامی طورپرمعافی نہیں مانگتے تومیں قانونی کارروائی کروں گا۔

‘کانگریس کا کام جھوٹ پھیلانا ہی ہے’

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کانگریس لیڈران کوجاری کئے نوٹس کی کاپیاں شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ”کانگریس کا ایک ہی کام جھوٹ پھیلانا! نالا سپارہ والے جھوٹ معاملے میں میں نے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی اورپارٹی ترجمان سپریا شرینیت کوہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے، کیونکہ انہوں نے اس معاملے میں جھوٹ پھیلاکرمیری اوربی جے پی کی شبیہ کونقصان پہنچانے کا کام کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ حقیقت سب کے سامنے ہے کہ الیکشن کمیشن اور پولیس کی جانچ میں مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپئے کی رقم ملی ہی نہیں۔ یہ معاملہ پوری طرح سے کانگریس کی نچلی سطح کی سیاست کا ثبوت ہے۔

مجھے اچھی طرح سے ضوابط معلوم ہیں: ونود تاؤڑے

مہاراشٹر میں 20 نومبر، 2024 کو اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ ہوئی، لیکن اس سے ٹھیک ایک دن پہلے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے کے اوپر ووٹ کے لئے پیسے تقسیم کرنے کے سنگین الزام لگے۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ ممبئی کے ایک ہوٹل میں پانچ کروڑ روپئے لے کر ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لئے لے کرگئے ہیں۔ بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان نے انہیں اس ہوٹل میں گھیرلیا تھا۔ حالانکہ ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے ونود تاؤڑے نے کہا تھا کہ انہیں الیکشن سے متعلق ضوابط اچھی طرح سے معلوم ہے اور وہ بے وقوف نہیں ہیں کہ سیاسی مخالفین کے ہوٹل میں ایسا کام کریں گے۔

بی جے پی پر جم کرہوئی تنقید

انتخابی ماحول کے درمیان اس نقد معاملے کے سبب سیاسی گلیاروں میں جم کرہنگامہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی۔ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے مہاراشٹر سے متعلق دہلی تک بی جے پی پرسوال اٹھائے۔ ووٹنگ سے ایک دن پہلے پورے دن یہی معاملہ چلتا رہا۔ میڈیا میں بھی یہی خبریں چلتی رہیں، لیکن اب اس معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

19 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago