امریکہ میں نئی حکومت کے ساتھ ہی سعودی عرب نے اپنے ارادے ظاہر کردئے ہیں ۔اس ضمن میں ولی عہد محمد بن سلمان نے پیش قدمی کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا اور مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔سعودی عرب نے اگلے چار برسوں میں امریکہ میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم از کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔بدھ کی شب ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس منصوبے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا۔
بتادیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ولی عہد نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متوقع اصلاحات ’بے مثال معاشی خوشحالی‘ پیدا کر سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اس کی سرمایہ کاری ان شرائط سے فائدہ اٹھائے، رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ 600 ارب ڈالرز سرکاری ہوں گے یا نجی اخراجات اور یہ رقم کس طرح استعمال کی جائے گی۔سعودی خبر رساں اداے کے مطابق محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ اگر اضافی مواقع پیدا ہوتے ہیں تو سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
بتادیں کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا، ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ٹرمپ کے داماد اور سابق معاون جیرڈ کشنر کی قائم کردہ فرم میں سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو حلف برداری کے بعد کہا تھا کہ اگر ریاض، 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے پر رضامند ہوجاتا ہے تو وہ سعودی عرب کو غیر ملکی دورے کے لیے اپنی پہلی منزل بنانے پر غور کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سارہ علی خان کے ریومرڈ بوائے فرینڈ ارجن پرتاپ باجوہ نے کہا ہے کہ لوگ…
شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…
کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…
عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…
کلکی پیتھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کو ہندو سماج میں مذہبی، روحانی اور سماجی اصلاح کے…
اس اقدام سے ہندوستان کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی لحاظ سے زیادہ پائیدار اور توانائی…