بین الاقوامی

Trump Putin meeting in Saudi Arabia:سعودی عرب میں ٹرمپ اور پوتن کی ہوگی ملاقات،یوکرین جنگ ختم کرنے پر ہوگی بات،محمد بن سلمان نبھائیں گے اہم کردار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے بارے میں تین سال سے جاری امریکی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےجنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ پیش رفت روس کی جانب سے امریکی ٹیچر مارک فوگل کی رہا ئی کے بعد عمل میں آئی ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے اندر ان کے بقول انکے ایک خوفناک جنگ کے خاتمے کی جانب درست سمت میں آگے بڑھنے کی علامت قرار دیا تھا۔ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور پوٹن نے فون پر طویل بات چیت کی جس میں انہوں نے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ” مل کر، بہت قریب سے کام کرنے” کا عزم کیا ہے اور شاید وہ ذاتی طور پر ایک دوسرے کے ممالک میں ملاقات کریں گے۔

خبر یہ بھی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ملاقات کے حوالے سے یہ اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر 90 منٹ کی گفتگو کے بعد کیا جس میں انہوں نے 3 سال سے جاری یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی۔صدر ٹرمپ نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ ’بالآخر ہماری ملاقات کا امکان ہے۔ بلکہ ہماری یہ توقع ہے کہ وہ یہاں آئیں گے اور میں وہاں جاؤں گا، اور شاید پہلی مرتبہ ہم سعودی عرب میں ملاقات کریں۔ ہم سعودی عرب میں ملیں گے اور دیکھتے ہیں اگر کچھ طے پا جائے۔

صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے کہا کہ ’ہم ولی عہد کو جانتے ہیں اور میرے خیال میں ملاقات کے لیے یہ بہت اچھا مقام ہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملاقات کی تاریخ فی الحال طے نہیں پائی لیکن ملاقات ہو گی اور ’مستقبل میں زیادہ دیر سے نہیں ہو گی۔اس سے قبل کریملن کے ترجمان ڈمیٹری پیسکوو نے کہا تھا کہ صدر پوتن نے یوکرین تنازعے پر بات چیت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔ترجمان نے کہا ’روسی صدر نے امریکہ کے صدر کو ماسکو آنے کی دعوت دی ہے اور امریکی عہدیداروں کا روس میں استقبال کرنے اور یوکرین کے معاملے پر تصفیے سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر (بات چیت کے لیے) آمادگی ظاہر کی ہے۔

وہیں دوسری جانب سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان حالیہ فون کال کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی مملکت میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے امکان کا بھی خیرمقدم کیا۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس فون کال کی ستائش کرتا ہے جو 12 فروری 2025 کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ اور روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہوئی تھی۔اس نے سعودی عرب کی کسی بھی ممکنہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور یوکرین میں جاری جنگ کے حل کے لیے ثالثی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنگ کے آغاز سے ہی ثالثی کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور 3 مارچ 2022 کو پوتن اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں کے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی تھی ۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Israel-Gaza War: اسرائیل کا غزہ میں ہوائی حملہ جاری، اسکول میں پناہ لئے 27 لوگوں کی موت

اسرائیل مسلسل غزہ میں اپنے فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں اس…

53 minutes ago

Waqf Amendment Bill 2025: حاشیے سے مرکزی دھارے تک: وقف حکمرانی میں خواتین کی بااختیاری

اس بل میں اس کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں کہ…

5 hours ago