بین الاقوامی

Israeli captives to be freed: حماس کا بڑا اعلان،سنیچر کو تین اسرائیلی یرغمالیوں کو کریں گے رہا،بدلے میں 369فلسطینیوں کو رہا کرے گا اسرائیل

حماس نے کہا ہے کہ وہ طے شدہ منصوبہ کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے اس بیان سے بظاہر ایک بڑا تنازع حل ہوگا جس سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کو تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ حماس کے اعلان کے بعد اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حماس نے کل غزہ سے رہا کرنے والے تینوں اسرائیلیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جن میں الیگزینڈر تروفانوف، ساگوئی ڈیکل-چن اور یائر ہورن شامل ہیں، اس فہرست کو اسرائیل نے قبول کر لیا۔

فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس کے بدلے میں اسرائیل جیلوں سے 369 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں 36 عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں جبکہ 333 فلسطینیوں کو غزہ سے قید کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیل کو ثالث مصر اور قطر سے تین قیدیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں جنہیں کل غزہ میں رہا کیا جائے گا۔ادھر بین الاقوامی تنظیم صلیب احمر نے آج جمعے کے روز بتایا ہے کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کی حالت کے حوالے سے “نہایت تشویش” رکھتی ہے۔ صلیب احمر وہ تنظیم ہے جو اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صلیب احمر کا کہنا ہے کہ “یرغمالیوں کی رہائی کی حالیہ کارروائیوں نے اس بات کی ضرورت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم کو یرغمالیوں تک رسائی دی جائے”۔یاد رہے کہ اب تک جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں پانچ باریوں میں 16 اسرائیلیوں اور ان کے مقابل سیکڑوں فلسطینیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ معاہدہ 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں 33 اسرائیلی اسیروں کے مقابل تقریبا 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago