قومی

Meeting between farmers and Union: مدتوں بعد کسان اور مرکزی حکومت کے مابین مذاکرات،دھرنا دے رہے کسان میٹنگ سے ہوئے خوش،کیا سرکار کسانوں کے مطالبات ماننے کو ہوگئی تیار؟ جانئے

کم و بیش ایک سال سے احتجاج کرنے والے کسانوں نے جمعہ کو مرکزی حکومت کے  نمائندے سے میٹنگ کی ہے۔ یہ میٹنگ چندی گڑھ میں ہوئی اور اگلی میٹنگ 22 فروری کو طے کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور کسان رہنماؤں کی قیادت میں ایک مرکزی ٹیم نے ایم ایس پی سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے میٹنگ کے بعد کہاکہ ہم ایک اور میٹنگ کریں گے جس میں  وزیر زراعت شیوراج چوہان اور وزیر داخلہ موجود ہوں گے۔ یہ میٹنگ چنڈی گڑھ یا دہلی میں ہو سکتی ہے۔

جگجیت سنگھ ڈلیوال نے کہاکہ یہ میٹنگ دہلی میں ہوگی یا چندی گڑھ میں اس بارے میں معلومات ایک یا دو دن میں دی جائیں گی۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور دو دیگر مرکزی وزیر بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کسانوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہاکہ آج تمام مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔ ہم نے کسانوں کے مطالبات کو پرامن طریقے سے سنا ہے۔ اگلی میٹنگ شیوراج چوہان کی قیادت میں 22 فروری کو ہوگی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان خود بھی اگلی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ایم ایس پی کی قانونی ضمانت پر بات ہوئی

میٹنگ میں فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس کسانوں کے احتجاج کے بعد منعقد کیا گیا تھا جو ایک سال سے جاری تھا۔ مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مختلف کسانوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ وفد میں سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کے 28 رکنی رہنما شامل تھے، جو کسانوں کی تحریک کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ میٹنگ چندی گڑھ کے مہاتما گاندھی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں پنجاب کے وزیر زراعت گرمیت سنگھ کھڈیان اور فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیر لال چند کٹاروچک، چیف سکریٹری کے اے پی سنہا اور ڈی جی پی گورو یادو کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

کسان لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال، جو اپنی بھوک ہڑتال کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار تھے، کو بھی میٹنگ میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھنوری احتجاجی مقام سے چنڈی گڑھ پہنچنے میں چار گھنٹے لگے۔ ڈلیوال سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے کنوینر ہیں۔ وہ 26 نومبر سے کھنوری بارڈر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مرکزی حکومت پر ایم ایس پی کی قانونی ضمانت سمیت کئی مطالبات ماننے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کسان پچھلے سال سے دہلی میں مارچ کرنا چاہتے تھے، لیکن انہیں راجدھانی میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بعد وہ کھنوری بارڈر پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ فصل کے ایم ایس پی کے لیے قانونی ضمانت کے علاوہ، کسان قرض معافی، کسانوں اور کھیت مزدوروں کے لیے پنشن، بجلی کے نرخوں میں کسی بھی طرح کے اضافے پر روک، پولیس کے ذریعے درج کیے گئے مقدمات کو واپس لینے، اور 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کے لیے “انصاف” کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago