بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں راحت مل سکتی ہے۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اب اس معاملے میں کل پھر سماعت ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردارلطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے کسی افسرکوکمپلینٹ دائرکرنے کا مجازقراردے سکتا ہے، اس کیس میں سکریٹری الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوکمپلینٹ دائرکرنے کا کہا۔
وکیل سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ صدرمملکت نے 14اگست کوقیدیوں کی سزا میں 6 ماہ کی معافی کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا دورانیہ پہلے بھی کم اورتین سال قید تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنراورچارممبران پرمشتمل ہوتا ہے، ریکارڈ میں الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ دائرکرنے کا کوئی اجازت نامہ نہیں ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویزایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ ریکارڈ میں موجود ہے، جس پرسردارلطیف کھوسہ نے کہا وہ اجازت سکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کا کمپلینٹ دائرکرنے کا اجازت نامہ قانون کے مطابق نہیں؟ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا جی بالکل، وہ اجازت نامہ درست نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ نے ہائی کورٹ کے آرڈرکو بھی نظراندازکیا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بہت خامیاں ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہماری اپیل منظورکی اور ہائی کورٹ نے درخواست دوبارہ فیصلہ کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کو بھجوائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپلینٹ ٹرائل کے لیے براہ راست سیشن جج کے پاس نہیں جا سکتی، قانون میں طریقہ کار دیاگیا ہے کہ کمپلینٹ پہلے مجسٹریٹ کے پاس جائے گی، سیشن کورٹ براہ راست کمپلینٹ سن ہی نہیں سکتی، ٹرائل کورٹ کا آرڈر غلطیوں کے باعث برقرارنہیں رہ سکتا۔ سردار لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی جائے، سزا کالعدم قراردینےکی اپیل پر دلائل کیلئے ہم دوبارہ عدالت کے سامنےآئیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ان تمام ایشوز پر فیصلہ دیا گیا؟ جس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا بالکل نہیں، جو فیصلہ انہوں نے دیا تھا وہ ہائیکورٹ کالعدم قراردے چکی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…