بین الاقوامی

Russia denies Trump-Putin conversation: ’’مکمل جھوٹ…‘‘، روس نے ٹرمپ-پوتن مذاکرات سے کیا انکار

ماسکو: روس نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کی خبروں کو ’خالص تصور‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دونوں لیڈران کے درمیان بات چیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا کہ ’’کوئی بات چیت نہیں ہوئی… یہ پری طرح سے جھوٹ ہے، یہ خالص تصور ہے۔‘‘

روسی صدر کے پریس سیکرٹری نے امریکی میڈیا کی اشاعتوں کی ساکھ پر بھی سوال اٹھایا جنہوں نے دونوں لیڈران کے درمیان مبینہ بات چیت کی خبریں شائع کی تھیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے پیسکوف کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ اس وقت شائع ہونے والی معلومات کے معیار کی واضح ترین مثال ہے، کبھی کبھی تو کافی معتبر اشاعتوں میں بھی۔‘‘

امریکی میڈیا کی ایک بڑی اشاعت نے اتوار دیر رات دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے پوتن کو فلوریڈا میں اپنے مار-اے-لاگو اسٹیٹ سے فون کیا تھا۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے خلاف انتخابی فیصلہ کن کامیابی کے بعد یہ روسی لیڈر کو ان کی پہلی کال تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے پوتن سے یوکرین میں جاری تنازعہ میں کسی بھی قسم کی شدت سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کشیدگی کو کم کرنے اور فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کو حل کرنے کے لیے ماسکو کے ساتھ مزید بات چیت کو آگے بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے یورپ میں امریکی فوج کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازعہ کے حل پر امریکی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ریپبلکن لیڈر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ’جنگ کو ختم کرنا‘ ایک بڑا وعدہ تھا کیا تھا۔ اس دوران، کیف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسے ٹرمپ-پوتن فون کال کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

13 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

55 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

1 hour ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago