اسپورٹس

Manjrekar’s controversial post about Gambhir: ’’ان کے پاس نہ الفاظ ہیں اور نہ ہی تمیز…گمبھیر کو پریس کانفرنسوں سے دور رکھنا چاہئے…‘‘، سنجے منجریکر کا متنازعہ پوسٹ

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی جس کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کے بارے میں ایک متنازعہ پوسٹ کی ہے۔

سنجے منجریکر کے مطابق بی سی سی آئی کو گوتم گمبھیر کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجنا ہی نہیں چاہئے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ گمبھیر کو بات کرنی نہیں آتی، ان کی جگہ روہت یا اگرکر کو اس کام کے لیے بھیجنا چاہئے۔

ممبئی میں ہیڈ کوچ کی پریس کانفرنس کے بعد منجریکر نے ایکس پر اپنا غصہ نکالا۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے فارم سے لے کر اس ماہ کے شروعات میں نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو میدان پر ملی شرمناک شکست تک کے کئی مدعوں پر بات کی۔ اپنے جواب میں گمبھیر نے بہت ہی بے باکی سے باتیں کیں، جو منجریکر کے تبصروں کی وجہ ہو سکتی ہے۔

منجریکر نے پوسٹ میں لکھا، ’’گوتم گمبھیر کی پریس کانفرنس دیکھی۔ اس کے بعد مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس طرح کی ڈیوٹی سے الگ رکھنا بی سی سی آئی کے لیے سمجھداری والا فیصلہ ہو گا ۔ گمبھیر کو پردے کے پیچھے ہی کام کرنے دیں۔ ان کے (گمبھیر کے) کے پاس نہ تو صحیح الفاظ ہیں اور نہ ہی صحیح تمیز ہے کہ وہ ان سے بات کر پائیں۔ میڈیا سے بات کرنے کے لیے روہت اور آگرکر صحیح ہیں۔

وراٹ کوہلی کے فارم کے متعلق آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر گوتم گمبھیر نے آسٹریلیائی کھلاڑی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ’رکی پونٹنگ کا ہندوستانی کرکٹ سے کیا لینا دینا ہے؟ انہیں آسٹریلیا کے بارے میں بات کرنی چاہئے‘۔

دراصل، نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی تاریخی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گمبھیر نے کہا، ’’اس سے میری یا کسی اور کی زندگی میں کیا فرق پڑتا ہے؟ جب میں نے یہ ملازمت سنبھالی، تومیں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہونے والا ہے اور ساتھ ہی بہت ہی باوقار کام بھی۔ ایمانداری سے، میں دباؤ محسوس نہیں کر رہا ہوں کیونکہ میرا کام مکمل طور پر ایماندار ہونا ہے، کبھی کبھی نتائج ہمارے حق میں ہوتے ہیں۔ اور کبھی نہیں۔ اس لیے اب ہمیں اگلی سیریز پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔‘‘

سنجے منجریکر نے جس طرح کھل کر گوتم گمبھیر پر سوال اٹھائے ہیں، اس کے بعد تنازعہ کھڑا ہونا یقینی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

9 hours ago