طویل عرصے سے تشدد کی شکار ریاست منی پور میں سی آر پی ایف نے بڑی کارروائی کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سےخبر ہے کہ منی پور کے جیریبام علاقے میں سی آر پی ایف نے ایک انکاؤنٹر میں 11 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس تصادم میں دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے جکورادور کارونگ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ گھروں اور قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر بھی حملہ کیا۔ اس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی اور نتیجے میں 11 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
حکام نے کہا کہ منی پور کے جیر یبام ضلع کے بوروبیکارا سب ڈویژن کے جکورادور کارونگ میں شدید فائرنگ کے دوران دو سی آر پی ایف جوان زخمی بھی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ پانچ شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انہیں عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا یا وہ حملہ شروع ہونے کے بعد سے چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی لاشیں بوروبکرا پولیس اسٹیشن لائی گئی ہیں۔ سی آر پی ایف کے دو زخمی جوانوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…
جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے…
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ، جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل کی برادریوں…
سنہ 2014 سے قبل ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو ایک شدید جدوجہد کا سامنا کرنا…
کرن رجیجو نے کتاب کے اجراء کے موقع پر مصنفین کی تعریف کی اور ان…
ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی وابستگی ان کے ورثے کو…