بھارت ایکسپریس۔
PTI Chief Imran Khan In Attock Jail: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جان خطرے میں ہے۔ جیل افسر انہیں کھانا بھی نہیں دے رہے ہیں۔ اے آروائی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو حکم جاری کیا گیا تو لاہورپولیس پی ٹی آئی سربراہ کو گرفتار کرنے کے لئے فوراً زماں پارک کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے متعلقہ افسران کو پی ٹی آئی سربراہ کوادیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا، لیکن انہیں اٹک جیل میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اٹک جیل میں سہولیات کی کمی ہے، جہاں بی کلاس سہولیت فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔
عمران خان سے ملنے تک نہیں دیا گیا
پی ٹی آئی کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وکیلوں کو جیل میں عمران خان سے ملنے تک نہیں دیا گیا۔ وہ پاورآف اٹارنی پران کے دستخط کے بغیرپی ٹی آئی سربراہ کی رہائی کے لئے اپیل دائرنہیں کر سکتے۔ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی بھی تنقید کی کہ عمران خان کو ان کی میڈیکل جانچ کے لئے پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ میں نہیں لے جایا گیا، جو ہرایک قیدی کے لازمی حقوق اورجیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر توجہ دیں کیونکہ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر کو گزشتہ ہفتہ (5 اگست) کو توشہ خانہ معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد تین سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کے فوراً بعد لاہور میں ان کے زماں پارک رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
5 سال تک الیکشن نہیں لڑسکتے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدرعمران خان کو توشہ خانہ معاملے گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ پرایک لاکھ پاکستانی روپئے کا جرمانہ بھی لگایا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کو پانچ سال تک عوامی عہدہ سنبھالنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔ اس کا مطلب وہ آئندہ 5 سال تک الیکشن نہیں لڑسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ…
اڈانی گروپ نے 2022 میں 259 ہیکٹر پر پھیلے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے…
مشہورکہانی کار اور ڈرامہ نویس قاضی مشتاق احمد نے کہا کہ اردو زبان نے ہمیشہ…
اڈیسہ سے بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ Aparajita Sarangi کی طرف سے پرینکا…
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا جس کے بعد لوک سبھا…
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے…