پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق پی سی بی میں واپس آگئے ہیں۔ دراصل انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق پی سی بی کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انضمام الحق نے پچھلے دور میں کوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام کیا ہے، آخری باری 2019 میں ان کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کی گئی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق کا آخری اسائمنٹ تھا۔
انضمام کی منتخب کردہ ٹیم نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی جب کہ وہ 2019 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔انضمام الحق اس سے قبل 13-2012 میں مختصر مدت کے لیے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جب کہ وہ افغانستان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔ انضمام الحق 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے، وہ378 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 11ہزار 739 رنز بنانے والے بلے باز ہیں جنہوں نے 10 سنچریاں اور 83 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
انہیں 120 ٹیسٹ میں 8 ہزار 830 رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں 25 سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی تھی جس میں انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ…
اڈانی گروپ نے 2022 میں 259 ہیکٹر پر پھیلے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے…
مشہورکہانی کار اور ڈرامہ نویس قاضی مشتاق احمد نے کہا کہ اردو زبان نے ہمیشہ…
اڈیسہ سے بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ Aparajita Sarangi کی طرف سے پرینکا…
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا جس کے بعد لوک سبھا…
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے…