بھارت ایکسپریس۔
PM Modi in Dubai Visit: وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز (15 جولائی) کو فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم مودی کے یواے ای کے سرکاری دورہ سے پہلے دبئی کے برج خلیفہ نے ہندوستانی قومی پرچم کے رنگ پیش کئے۔
ابوظہبی پہنچنے پروزیر اعظم مودی کا ایئرپورٹ پر یو اے ای کے ولی عہد شہزادہ شیخ سلمان بن محمد بن زیاد نے والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے والہانہ استقبال کے لئے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، “آج ایئرپورٹ پر میرا استقبال کرنے کے لئے پرنس ایچ ایچ شیخ خالد بن محمد بن زیاد الناہیان کا شکرگزار ہوں۔”
وزیراعظم مودی کے ابوظہبی ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وزیر خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کیا، “شراکت داری کو آگے بڑھاتے ہوئے! وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد الناہیان نے ایئر پورٹ پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔” وزیراعظم مودی آج 15 جولائی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابوظہبی کے منتظم شیخ محمد بن زائد الناہیان کے ساتھ خاص بات چیت کرنے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…