Delhi Flood: راجدھانی دہلی میں ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے سے دریائے جمنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، قومی راجدھانی سے بہنے والی جمنا ندی کی پانی کی سطح آج صبح 45 سال کا ریکارڈ توڑنے کے بعد 207.68 میٹر تک نیچے آگئی، جب کہ دہلی کے کئی علاقے اب بھی پوری طرح سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اب اگر جمنا کے پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی ہے تو حالات جلد ہی معمول پر آسکتے ہیں۔
آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ “جمنا میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے، اگر دوبارہ تیز بارش نہ ہوئی تو جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔ چندروال اور وزیر آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے پانی نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد مشینوں کو خشک کر دیا جائے گا۔” دونوں پلانٹس کل تک ہی کام شروع کر دیں گے۔ براہ کرم محتاط رہیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔”
یہ بھی پڑھیں- Delhi Flood: جمنا کے پانی کی سطح میں آئی گراوٹ، لیکن حالات اب بھی خراب، ان ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آج دارالحکومت میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی میں شدید بارش کی صورت میں بارش کا پانی جمع سکتا ہے اور اسے باہر نکلنے میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کل بھی دہلی کے کئی حصوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…