پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو بڑے بھائی نواز شریف نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان چل رہی فوجی کشیدگی اور”آپریشن سندور“ کے بعد پاکستان کی داخلی سیاست میں بھی بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پردباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ نہ صرف اپوزیشن بلکہ فوج کے اندرسے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس حالات میں تین بار کے سابق وزیراعظم نوازشریف خود میدان میں اترآئے ہیں۔ نوازشریف نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرہوئی ہائی لیول سول ملٹری میٹنگ میں حصہ لے کراشارہ دے دیا کہ وہ اب پردے کے پیچھے نہیں، بلکہ کھل کرسرگرم رول میں ہیں۔
نواز شریف کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ہندوستان نے پلوامہ حملے کے بعد کی طرح ایک بارپھرپاکستان پر فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ اس درمیان شہباز شریف کی سفارتی حکمت عملی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالات کو سنبھالنے اورامن وامان کی سمت میں پہل کرنے کے لئے نواز شریف نے خود کمان سنبھالی ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں انہوں نے شہبازشریف کوہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی سمت میں سفارتی کوششیں تیزکرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان میں بڑے بھائی کی واپسی
نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل…
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…
کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم…
امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…