قومی

Rajasthan Road Accident: وزیراعظم مودی نے راجستھان سڑک حادثے پر کیا رنج و غم کا اظہار، مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے، زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دے گی مرکزی حکومت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو راجستھان کے کوٹا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فی کس کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم کا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راجستھان کے کوٹا میں پیش آئے اس دردناک حادثے میں لوگوں کی جان جانے کی خبر سے انہیں دکھ پہنچا ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 کھاٹو شیام کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے عقیدت مند

یہ حادثہ راجستھان کے کوٹا ضلع میں کوٹا-ادے پور ہائی وے پر شمبھوپورہ کے قریب پیش آیا، جہاں عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل ضلع کلکٹر راجیش جوشی نے بتایا کہ گاڑی میں 16 افراد سوار تھے، جو کھاٹو شیام جی کے درشن کے بعد مہاراشٹر واپس جا رہے تھے۔ حادثہ نصف شب کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ راجیش جوشی نے اے این آئی کو بتایا کہ شمبھوپورہ کے قریب 16 افراد کو لے جانے والی گاڑی رات کے وقت ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ انتہائی دردناک حادثہ تھا، جس میں نو افراد کی موت ہو گئی۔ انتظامیہ کی اولین ترجیح زخمیوں کو مناسب طبی سہولت فراہم کرنا اور ان کی صحت یابی کو یقینی بنانا ہے، جب کہ مہلوکین کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی بھی جاری ہے۔

تین گاڑیوں میں 36 افراد سفر کر رہے تھے

حادثے میں متاثرہ ایک شخص نے بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع ایک رشتہ دار کے فون کے ذریعے ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے۔ اس شخص کے مطابق گروپ کے افراد کھاٹو شیام سے مدھیہ پردیش کے دھار کی جانب تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔ ان میں سے دو گاڑیاں پیچھے رہ گئی تھیں، جب کہ تیسری گاڑی آگے نکل گئی تھی۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ انہیں ایک رشتہ دار خاتون کا فون آیا کہ حادثہ پیش آ گیا ہے، جس کے بعد وہ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین گاڑیوں میں مجموعی طور پر 36 افراد سفر کر رہے تھے اور سبھی آپس میں رشتہ دار تھے۔ اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Virender Sehwag: ٹام لیتھم دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوکر رقم کردی تاریخ، وریندر سہواگ کا توڑ دیا ریکارڈ

ہندوستان کے سابق جارحانہ اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور…

54 minutes ago

Ghaziabad Massive Fire: غازی آباد کے پلاسٹک گودام میں بھیانک آتشزدگی، آگ بجھانے میں لگے 8 گھنٹے

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع رات 12 بج کر 33 منٹ پر…

2 hours ago

Gautam Adani, Chairman of the Adani Group: ماتا امرتا آنندمئی سے ملاقات انتہائی جذباتی اور متاثر کن تجربہ تھا: گوتم اڈانی

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کیرالہ کے کولم ضلع میں واقع امرت…

3 hours ago