تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘
گورنتلا منڈل کے پوداگنڈلاپلی تھانڈا میں اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازعہ میں ہندوستانی فوج کے ایک بہادر سپاہی مود مرلی نائک کی شہادت خبر موصول ہوئی۔ مرلی نائیک جن کی عمر تقریباً 23 برس تھی، انھوں نے دسمبر 2022 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور آرمی نمبر: A3451489H کے تحت اے وی (او پی آر) ٹریڈ میں خدمات انجام دیں۔
مرلی نائک کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ ان کے والدین ایم جیوتھی بائی اور ایم سری رام نائک دور دراز کے قبائلی بستی میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔ مرلی نائک کی شہادت پر ان کے والدین اور گاؤں والوں نے بیک وقت بے پناہ فخر اور غم دونوں کا اظہار کیا ہے۔ یہ افسوس ناک خبر ملتے ہی ریاستی وزیر سویتھا نے غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر ان سے ملاقات کی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے انھوں نے مرلی نائک کے والدین کو فوری طور پر خاندان کی کفالت کے لیے 5 لاکھ روپے کی مدد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے بھی شہید فوجی کے والدین سے کی بات
وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے شہید فوجی کے والدین سے فون پر بات کی اور اس دردناک سانحے پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے خاندان کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید مدد اور طویل مدتی تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ’’ہمت نہ ہاریں، آندھرا پردیش کی حکومت اور عوام آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔
وہیں شہید مرلی نائک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر سویتھا نے اعلان کیا کہ مرلی نائک کا مجسمہ گورنتلا کے مرکز میں نصب کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آنے والی نسلیں ان کی قربانی کو یاد رکھیں۔ مجسمے کی تنصیب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شہید فوجی کی آخری رسومات کل پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، جس میں فوج کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ساتھ ہی ریاستی حکام بھی ان کی تعزیت کے لیے موجود ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…