بھارت کے آپریشن سندور سے مشتعل پاکستان نے گزشتہ رات بھارت کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کرنے کی کوشش کی تاہم بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی اس مذموم کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ اب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پر ردعمل دیا ہے جسے سن کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔ معلومات کے مطابق خواجہ آصف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کہا کہ کل کا ڈرون حملہ دراصل ہماری لوکیشن کا پتہ لگانے کے لیے کیا گیاتھا۔ یہ بہت تکنیکی چیز ہے اس لیے میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا۔ لیکن تاکہ ہمارا مقام لیک نہ ہو اور اس کا پتہ نہ چل سکے، ہم نے انہیں روکا نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لیکن جب یہ ڈرون محفوظ حد میں آئے تو ہم نے انہیں مار گرایا۔وہیں ایک دوسرے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان نے 35ہزار فٹ کی اونچائی سے ڈرون بھیجے جس کی وجہ سے ہم اس کی گرفت نہیں کرسکے۔بھارت نے پاکستان کے اندر داخل ہونے کے لیے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ڈرون کا استعمال کیا۔جس کی وجہ سے شروع میں کنٹرول کرنا مشکل تھا، البتہ اخیرکار تمام کو مار گرایا گیا۔
وہیں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے اندر 1100 کیلو میٹر تک انٹری کی اور حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ حالانکہ یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو معلوم پڑتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت ایکسپریس اس ویڈیو اور بیان کی تصدیق نہیں کرتا ،البتہ اس ویڈیو میں یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستان نے ہروپ میزائل کے ذریعے پاکستان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا ۔
آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندور کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان نے 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب بھارتی سرحد پر ایک ساتھ متعدد حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے بھارتی سرحدوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ فوج نے کہا کہ آپریشن سندور کے تحت تمام ڈرون حملوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ فوج نے کہا کہ بھارتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناپاک سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…