بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے عام انتخابات 2023 کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
Pakistan Elections 2023: پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخوں سے متعلق صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کو خط لکھا ہے۔ صدر عارف علوی نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 6 نومبر تک الیکشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کرانے کے لئے سپریم کورٹ کی رہنمائی لینی چاہئے۔ عارف علوی نے لکھا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم کے مشورہ پر 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی (پاکستانی پارلیمنٹ) تحلیل ہونے کے 89ویں دن 6 نومبرکو عام انتخابات ہونا چاہئے۔
صدر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ قومی اورصوبائی الیکشن ایک ہی دن کرانے سے متعلق عام رضامندی ہے۔ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدرکے پاس قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندرعام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی طاقت ہے۔ بی بی سی اردوکے مطابق، پاکستان کے کارگزاروزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان کے صدرنے قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے ایک تاریخ کی تجویزدی ہے، لیکن ملک میں الیکشن کی تاریخ بتانا الیکشن کمیشن کا حق ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے الیکشن سے متعلق کہا کہ اگرسب ٹھیک رہا تو جنوری تک الیکشن کرالئے جائیں گے۔ پاکستان کے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق کہا کہ ایک سیاسی جماعت طے کر رہی ہے کہ پاکستان میں الیکشن کب ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن تک کو جانکاری نہیں ہے کہ پاکستان میں الیکشن کب ہوں گے۔
پاکستان کو امریکہ اور برطانیہ کا مشورہ
نیوزچینل جیو ٹی وی کے مطابق، امریکہ اوربرطانیہ نے آزاد اورمنصفانہ الیکشن کرانے کی بات کہی ہے۔ جیو ٹی وی کے مطابق۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان سے منصفانہ الیکشن کرانے کی گزارش کی ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو انسانیت کا احترام کرنا چاہئے اور ساتھ ہی اخلاقی آزادی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ امریکہ کے علاوہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے بھی آزاد الیکشن کرانے کی بات کہی ہے۔ برطانی ہائی کمیشن جین میریئٹ نے پاکستانی الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں آزاد، پراعتماد، شفاف اورملک گیرالیکشن کرانے پر زور دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…