قومی

PM Modi in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے بینا میں پی ایم مودی نے 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا رکھا سنگ بنیاد، کہا- نوجوانوں کو ملیں گے روزگار کے مواقع

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش کے بینا میں جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس میں بینا ریفائنری میں ‘پیٹرو کیمیکل کمپلیکس’ اور ریاست بھر میں دس نئے صنعتی پروجیکٹوں سمیت 50,700 کروڑ روپے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے نرمداپورم ضلع میں دس پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جس میں پاور اینڈ رینیوایبل انرجی مینوفیکچرنگ زون۔ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور ریاست بھر میں چھ نئے انڈسٹریل ایریا بھی شامل ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “آج، بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا افتتاح ہندوستان کو آتمنیربھار بنانے میں مدد کرے گا… جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بینا کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ اس کے ساتھ یہاں نئی صنعتیں آئیں گی اور ایم ایس ایم ای اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

 

جی۔20 سربراہی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “آپ سب نے دیکھا ہے کہ ہندوستان نے کس طرح جی 20 سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کا سہرا ملک کے لوگوں کو جاتا ہے۔ یہ 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے”۔

 

اپوزیشن بلاک انڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ، “INDIA اتحاد کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے… انہوں نے ہندوستان کی ثقافت پر حملہ کرنے کے لیے ایک خفیہ ایجنڈے پر بھی فیصلہ کیا ہے۔ انڈیا اتحاد ‘سناتن’ کلچر کو ختم کرنے کی قرارداد لے کر آیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا  کہ INDIA اتحاد کے لوگ ‘سناتن دھرم’ کو مٹانا چاہتے ہیں جس نے سوامی وویکانند اور لوک مانیہ تلک کو تحریک دی تھی۔ آج انہوں نے کھلے عام سناتن کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کل وہ ہم پر حملوں میں اضافہ کریں گے۔ ملک بھر کے تمام ‘سناتنی’ اور ہمارے ملک سے محبت کرنے والوں کو ہوشیار رہنا ہو گا، ہمیں ایسے لوگوں کو روکنا ہو گا”

 

بتا دیں کہ سناتن دھرم کو کورونا وائرس، ملیریا اور ڈینگو سے تشبیہ دیتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے نیدھی اسٹالن نے کہا تھا کہ ایسی چیزوں کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ انہیں اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

22 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

29 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

33 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

55 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

1 hour ago