بین الاقوامی

Moscow Terrorist Attack: داعش کا نام لینے سےگریز کررہا ہے روس، ماسکو حملے کیلئے پوتن نے اسلامی شدت پسندی کو بتایا ذمہ دار

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا کہ ماسکو کے نواحی علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے مسلح افراد ‘اسلامی شدت پسند’ تھے۔ اس حملے میں 130 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔سرکاری حکام کے ساتھ ملاقات میں پوتن نے کہا کہ یہ ہلاکتیں اسلامی شدت پسندوں نے کی ہیں۔ پوٹن نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ چار حملہ آوروں کو یوکرین فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ روسی صدر نے ایک بار پھر اپنے بیان میں اسلامک اسٹیٹ کا ذکر کرنے سے گریز کیاہے۔

حملے کے بعد دہشت گرد یوکرین فرار ہو گئے۔پوتن

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ “دہشت گردوں نے اپنا جرم کرنے کے بعد یوکرین فرار ہونے کی کوشش کیوں کی اور وہاں کون ان کا انتظار کر رہا تھا۔آئی ایس کے ساتھی کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد، امریکہ نے دہشت گرد تنظیم کے دعوے کو درست قرار دیا تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کو دستیاب انٹیلی جنس کے مطابق ماسکو حملے کی ذمہ دار ‘آئی ایس یونٹ’ ہے۔لیکن روس اس حملے کی ذمہ داری داعش کو ٹھہرانے سے انکار کر رہا ہے۔

اس سے قبل پیر کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کسی کو ذمہ دار ٹھہرانے کی تردید کی تھی اور صحافیوں پر زور دیا تھا کہ وہ روسی ایجنسیوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں۔ انہوں نے ان رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کر دیا کہ امریکہ نے ماسکو میں حکام کو 7 مارچ کو ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ پیسکوف نے کہا کہ ایسی انٹیلی جنس معلومات خفیہ ہوتی ہیں۔روسی کنسرٹ ہال پر حملے کے الزام میں گرفتار چار افراد کو اتوار کو ماسکو کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے۔ سماعت کے دوران ملزمان نے عدالت کو چوٹوں کے نشانات بھی دکھائے۔ ایک شخص بمشکل ہوش میں تھا۔روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن انہوں نے عہد کیا کہ ’’مجرموں کو سزا دی جائے گی، وہ رحم کے مستحق نہیں ہیں۔‘‘ حملے میں 137 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 97 افراد اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

43 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago