انٹرٹینمنٹ

شادی کی سالگرہ منا کر بری ’پھنسی‘ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ، ٹرولرس نے خوب کی تنقید

بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ ٹرولرس کے نشانے پرآگئی ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس انہیں جم کرٹرول کررہے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ ہے ان کا ایک سوشل میڈیا پوسٹ۔ دراصل، 25 مارچ کوعالیہ نے انسٹا گرام پرایک تصویرشیئرکی، جس میں ان کے ساتھ نوازالدین صدیقی اوران کے دونوں بچے نظرآرہے ہیں۔ یہ تصویرعالیہ نے اپنی شادی کے 14 سال پورے ہونے کے موقع پرشیئرکی ہے۔

شادی کی سالگرہ سے متعلق شیئرکی گئی تصویرکے کیپشن میں عالیہ نے لکھا، ”میرے ایک اورصرف ایک کے ساتھ شادی کے 14ویں سال کا جشن منا رہی ہوں۔“ بس یہ کیپشن سامنے آیا کہ ان کے ٹرول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لوگ ان کے پوسٹ پرکمنٹ کرنے لگے۔ ایک یوزرنے لکھا، ”اگرآپ اپنے شوہرسے پیارکرتی ہیں توپھرانہیں پریشان کیوں کرتی ہیں۔“ ایک دوسرے یوزر (صارف) نے لکھا،”تو وہ ڈراما، جولگایا تھا۔“ ایک یوزرنے یہ پوچھا کہ ”کیا صلح ہوگیا ہے اب۔“

کمنٹ کا سلسلہ یہیں پرنہیں رکا۔ لوگوں کے اس طرح کے کافی ردعمل سامنے آئے۔ ایک یوزرنے ”تووقت بدل گیا، جذبات بدل گئے۔“ والا میم بھی شیئرکیا۔ تو کئی یوزرس دونوں کو میریج اینیورسری (شادی کی سالگرہ) کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ساتھ دیکھ کراچھا لگا۔ خیر، چلئے اب آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ آخرلوگ انہیں کیوں ٹرول کر رہے ہیں۔

لوگ کیوں کر رہے ہیں ٹرول؟

دراصل، گزشتہ سال نوازالدین صدیقی اورعالیہ کی شادی شدہ زندگی کافی تنازعہ میں رہی تھی۔ عالیہ نے ان کے خلاف کئی سنگین الزام لگائے تھے۔ دونوں کا معاملہ عدالت میں بھی گیا تھا۔ عالیہ نے گزشتہ سال یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اوران کے بچوں کوگھرمیں گھسنے نہیں دیا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور شادی تنازعہ میں گھرگئی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ایک دوسرے سے الگ رہتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago