اسپورٹس

IPL 2024: وراٹ کوہلی نے چنا سوامی میں کھیلی رنوں کی ہولی، دلچسپ مقابلے میں بنگلورو نے پنجاب کو 4 وکٹ سے روندا

IPL 2024 RCB vs PBKS Match Highlights: وراٹ کوہلی کے وکٹ کے بعد ایک وقت کو ایسا لگا کہ رائل چیلنجرس بنگلورومقابلہ گنوا دے گی۔ 16ویں اوورمیں کوہلی آوٹ ہوئے تھے، جب ٹیم کوجیت کے لئے 24 گیندوں میں 47 رنوں کی درکارتھی، لیکن پھر دنیش کارتک اور مہل پال لومرور نے ناٹ آوٹ 48 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو جیت کی لائن کے پارپہنچایا۔ مانئے کارتک اورلومرورنے پنجاب کے منہ سے جیت چھین لی۔ کوہلی نے 11 چوکے اور2 چھکے لگاکر77 رن بنائے تھے۔

آئی پی ایل 2024 کے چھٹے مقابلے میں آرسی بی نے پنجاب کنگس کو4 وکٹ سے ہرادیا۔ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا مقابلہ بے حد ہی دلچسپ رہا۔ میچ کسی بھی ایک کروٹ نہیں رہا۔ لمحہ لمحہ میں میچ کے نتائج بدلتے ہوئے نظرآرہے تھے، لیکن آخر میں آرسی بی نے جیت اپنے نام کیا۔ ٹیم کے لئے دنیش کارتک نے 10 گیندوں میں 3 چوکے اور2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 28 رن بنائے۔ لومرور نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 8 گیندوں میں 2 چوکے اورایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 17 رن اسکورکئے۔ لومرور امپیکٹ پلیئرکے طورپراترے تھے اورانہوں نے الگ ہی اثرچھوڑا۔

مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے 20 اووروں میں 6 وکٹ پر 176 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے 19.2 اوورمیں 6 وکٹ پرجیت اپنے کھاتے میں ڈال لیا۔ اس جیت کے ساتھ آرسی بی نے آئی پی ایل 2024 میں جیت کا کھاتہ کھول لیا کیونکہ انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف پہلا مقابلہ گنوا دیا تھا۔

کچھ خاص نہیں رہی تھی آرسی بی کی شروعات

اوپننگ پراترے وراٹ کوہلی نے پہلے ہی اوورمیں 4 چوکے لگاکرٹیم کا اسکور16 رنوں پرپہنچا دیا تھا، لیکن دوسرے اینڈ پرموجود کپتان فاف ڈوپلیس اچھی لے میں نظرآرہے تھے۔ آرسی بی کو پہلا جھٹکا کپتان فاف ڈوپلیسس (03) کے طورپرلگا، جو تیسرے اوورمیں کگیسو رباڈا کا شکارہوئے۔ اس کے بعد پانچویں اوورمیں کیمرون گرین (03) پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ اس کے بعد کوہلی اورپاٹیدارنے تیسرے وکٹ کے لئے 35 گیندوں میں 43 رنوں کی شراکت کی اورپھرٹیم نے تیسرا وکٹ پاٹیدارکے طورپر11ویں اوورمیں کھویا، جنہوں نے ایک چوکا اورایک چھکا لگاکر18 گیندوں میں 18 رن بنائے۔

اس کے بعد ٹیم کو بڑا جھٹکا گلین میکسویل کے طورپرلگا، جو13ویں اوورمیں صرف 3 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ پھر16ویں اوورمیں وراٹ کوہلی کا وکٹ گرا اور ٹیم کی ساری امیدیں تقریباً ختم ہوگئیں۔ وراٹ کوہلی نے 11 چوکے اور2 چھکوں کی مدد سے 49 گیندوں میں 77 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ پھر 17ویں اوورمیں انوج راوت پویلین لوٹ گئے۔ راوت نے ایک چوکے کی مدد سے 14 گیندوں میں 11 رن بنائے۔ یہاں سے مہیلاپال لومرور اوردنیش کارتک نے ٹیم کو ہاری ہوئی بازی جتا دی۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 18 گیندوں پرناٹ آوٹ 48 رن جوڑے اورٹیم کو جیت دلائی۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

9 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

51 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago