قومی

کنگنا رانوت پر متنازعہ پوسٹ سے گرمائی سیاست، کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت پرمتنازعہ تبصرہ سے سیاست گرما گئی ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اس پروضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے فیس بک اورانسٹا گرام اکاونٹ پر کئی لوگوں کا ایکسیس ہے۔ اس میں سے کسی شخص نے ایک بے حد ایک نفرت انگیزاورقابل اعتراض پوسٹ کیا تھا۔ متنازعہ پوسٹ ہٹا دیا گیا ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ میں نظریے کی لڑائی پوری طاقت سے لڑتی ہوں، لیکن کسی بھی خاتون کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ کبھی نہیں کرتی اورایسا کرنے کی سخت مخالف ہوں۔

سپریا شرینیت نے کہا کہ جولوگ بھی مجھے جانتے ہیں، وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ میں کسی بھی خاتون کے لئے ذاتی تبصرہ نہیں کرتی ہوں۔ دوسرے اکاونٹ سے یہ کیا گیا ہے۔ میں ایسا کرنے والے کی پہچان میں لگی ہوں۔ ساتھ ہی میرے نام کا غلط استعمال کرکے بنائے گئے پیروڈی اکاونٹ کو بھی ایکس پررپورٹ کیا ہے۔

ہرخاتون عزت کی حقدار، کنگنا کا پلٹ وار

واضح رہے کہ سپریا شرینیت کے انسٹا گرام اکاونٹ سے کنگنا رانوت سے متعلق ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس پوسٹ پرکنگنا رانوت نے زبردست پلٹ وارکیا۔ کنگنا رانوت نے کہا کہ ایک فنکارکے طورپراپنے کیریئرکے گزشتہ 20 سالوں میں میں نے ہرطرح کی خواتین کا کردارنبھایا ہے۔ ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعصب کے بندھنوں سے آزاد کرنا چاہئے۔ ہمیں ان کے جسم کے اعضاء کے بارے میں تجسس سے اوپراٹھنا چاہئے۔ ہرعورت اپنی عزت کی مستحق ہے۔

ہروہ کردارنبھایا…

کنگنا رانوت نے کہا کہ کوئن میں ایک بھولی بھالی لڑکی سے لے کردھاکڑمیں ایک جاسوس تک، منیکرنیکا میں ایک دیوی سے لے کرچندرمکھی فلم میں ایک راکچھس تک، رجو میں ایک ویشیہ سے لے تھلائیوی میں ایک انقلابی لیڈرتک۔ ہرطرح کا کردارنبھایا ہے۔ ہمیں جنسی کارکنان کی مشکل زندگیوں یا حالات کوکسی بھی قسم کی بدسلوکی یا توہین کے طورپراستعمال کرنے سے گریزکرنا چاہئے۔ ہرعورت حقوق کی مستحق ہے۔

اسمرتی ایرانی نے بھی کی تنقید 

سپریا شرینیت کے پوسٹ پرتنازعہ کے درمیان مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے بھی نشانہ سادھا۔ انہوں نے کنگنا رانوت کے پوسٹ کو شیئرکرکے ایکس پرلکھا کہ کنگنا رانوت کی سیاست میں یہ شروعات اس بات کا ریفلیکشن نہیں ہے کہ آپ کون ہیں، بلکہ اس بات پرہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے اورآگے بھی کرنے میں اہل ہیں، کیونکہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ مضبوط خواتین کے ساتھ کیسے برتاو کیا جائے۔ جیت کی طرف بڑھیں۔ آپ کی جیت نصیب ہو:

الیکشن کمیشن کو خط لکھے گا این سی ڈبلیو

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا کہ وہ اس سے متعلق الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گی۔ ریکھا شرما نے بی جے پی کے رکن تجیندربگا کے ذریعہ موضوع اٹھائے جانے پر ایکس پرردعمل دیتے ہوئے لکھا، کنگنا رانوت آپ ایک جنگجواورچمکتا ستارہ ہو۔ غیرمحفوظ محسوس کرنے والے لوگ گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔ یوں ہی چمکتی رہئے، میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ تجیندربگا الیکشن کمیشن کوخط لکھ رہی ہوں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

49 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago