بھارت ایکسپریس–
لبنان میں سلسلہ وار پیجردھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ لبنان میں تقریباً 2800 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ زخمیوں میں ہیلتھ ورکرز، ایران کے سفیرمجتبیٰ امانی اورحزب اللہ کے جنگجوشامل ہیں۔ حزب اللہ نے اس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ حملے کے بعد لبنانی حکومت نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود پیجرزکو پھینک دیں۔ پیجرکے علاوہ ریڈیو اور ٹرانسمیٹرمیں بھی دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹائمس آف اسرائیل نے یہ دعویٰ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کیا ہے۔
لبنان کے ساتھ ساتھ شام میں بھی پیجر دھماکوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں حزب اللہ کے کئی جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہیں شام کے دارالحکومت دمشق اوراس کے آس پاس کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ حزب اللہ پریہ تازہ حملہ دل دہلا دینے والا ہے۔ لبنان میں جس طرح سلسلہ واردھماکے ہوئے ہیں وہ اپنے آپ میں اس قسم کا پہلا حملہ ہے۔ ان حملوں کے حوالے سے حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
ہم دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں: حزب اللہ
بتایا جاتا ہے کہ منگل کی سہ پہرساڑھے تین بجے کے قریب پیجردھماکے ہونے لگے۔ ان دھماکوں کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ کی ایجنسیاں دھماکوں کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…