بین الاقوامی

Azan in New York: ڈاکٹر العیسیٰ نے کہا کہ نیویارک جیسے شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت قابل تعریف

Azan in New York: ڈاکٹر العیسیٰ جو کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں نے کہا کہ، نیو یارک جیسے شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت بہت خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمع اور رمضان کے مہینے میں نیویارک شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت کا اقدام قابل تعریف ہےاور رابطہ عالم اسلامی اس کی ستائش کرتا ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ اور الوئام کے مطابق ڈاکٹر العیسی نے ٹویٹر (ایکس) پر اپنے عربی، اردو اور انگریزی ٹویٹ میں کہا کہ ’نیویارک شہر میں رمضان اور جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت کا اقدام قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ، رابطہ عالم اسلامی تمام مسلم اقوام کی جانب سے اس اقدام اور منظوری پر اظہار قدرو منزلت کرتا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی ان تمام افراد کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے نیویارک میں اذان کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی اور اسے زمینی حقیقت بنانے کا مشن چلایا۔

واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کی جانب سے شہر کی مساجد میں ظہر، عصر اور مغرب کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے کے آرڈیننس پر دستخط کیے گئے ہیں جس  کے بعد نیویارک کی بلدیاتی کونسل کی عمارت میں اذان دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ،نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بلدیاتی کونسل کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ تاہم  نیویارک میں مقیم مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- ہندوستان نے پہلی بار خاتون کو سونپی پاکستان میں ہندوستانی کمیشن کی کمان، جانئے کون ہیں گیتیکا شریواستو

اس موقع پر نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ ’آپ لوگ پہلی بار مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکر سے اذان سنیں گے یہ آپ کی کمیونٹی کے لیے اہم لمحہ ہوگا‘۔ واضح رہے کہ مارچ کے آخر میں نیویارک سٹی کے ایسٹوریا محلے کی مساجد میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی گئی تھی۔ قابل ذکر بات ہ ہے کہ ایک مصری لڑکی نے نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار اذان کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago