ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جھلکاٹھی ضلع میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی حصے میں ہفتے کے روز ایک بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں گر جانے سے کم از کم 17 مسافر ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جھلکاٹھی ضلع میں اس وقت پیش آیا جب بس 60 مسافروں کو لے کر بھنڈاریا سب ڈسٹرکٹ سے جنوبی مغربی ڈویژن کے ہیڈکوارٹر باریسال جا رہی تھی۔
غوطہ خوروں نے 17 لاشیں کیں برآمد
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا جس کے بعد بس پھسل کر تالاب میں گر گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ غوطہ خوروں نے 17 لاشیں برآمد کی ہیں اور پولیس کرین کی مدد سے بس کو تالاب سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے تالاب میں پانی بھر گیا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر گوتم کمار گھوش نے بتایا کہ مرنے والوں میں آٹھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہونے کے بعد بس کے اندر سے مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجرموں کو دیکتے ہی گولی ماردینی چاہیے، منی پور تشدد معاملہ پر رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بڑا بیان
20 زخمی مسافر اسپتال میں زیر علاج
بتا دیں کہ 20 دیگر مسافروں کا جھلکاٹھی کے مرکزی سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 65 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 35 سالہ مسافر رسول ملا نے کہا کہ میں ڈرائیور کی سیٹ کے پاس بیٹھا تھا۔ ڈرائیور شاید بس چلاتے ہوئے ہوش میں نہیں تھا۔” اس نے بتایا کہ ڈرائیور مسلسل اپنے اسسٹنٹ سے بات کر رہا تھا اور اسے بس میں مزید مسافروں کو سوار کرنے کے لیے کہہ رہا تھا۔ اس حادثے میں ملا کے والد کی جان چلی گئی۔ جبکہ اس کا بھائی اب بھی تک لاپتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر معاملے میں بڑا انکشاف، مریم خان نام سے فرضی آئی ڈی بنا کر پب جی گیم کھیلا کرتی تھی پاکستانی سیما
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…