قومی

ST Hasan on Manipur Violence: مجرموں کو دیکتے ہی گولی ماردینی چاہیے، منی پور تشدد معاملہ پر رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بڑا بیان

ملک کے شمال مشرقی ریاست منی پوران دنوں پر تشدد واقعات سے متاثر ہے، گزشتہ چار مئی کو دو خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی ۔ اس معاملہ پر عوام سے لے کر سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملہ پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا تھا کہ منی پور میں بیٹیوں کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اسے کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ منی پور معاملہ پر سماجودای پارٹی کے لیڈر اور مراد آباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے اس معاملہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے منی پور واقعہ کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت آمیز سیاست منی پور واقعہ کی ذمہ دار ہے ۔

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے منی پور تشدد میں شامل افراد کو لے کر کہا کہ انہیں دیکھتے ہی گو لی مار دینی چاہیے،ایسے مجرموں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے،انہوں نے تشدد سے متاثر منی پور کو فوج کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں وزیر اعلی این بیرن کو ہٹایا جائے اور صدر راج نافذ کیا جائے۔ اس واقعہ کے سبب بین الاقوامی سطح پر ہمارا سر ساری دنیا کے سامنے شرم سے جھک گیا ہے ۔

منی پور کے وزیر اعلی کو برطرف کردینا چاہیے

منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس ٹی حسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو یہ کہتے ہوئے شرم نہیں آتی کہ 200-250 ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ ایسے وزیر اعلیٰ کوبرطرف کر دینا چاہیے۔ منی پور تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اس صورتحال کے لیے آر ایس ایس کی نفرت انگیز سیاست اور بی جے پی کی ووٹ کی سیاست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کے خاندان والے بی جے پی کی طرف دیکھنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago