بین الاقوامی

U.S. State Department: امریکہ سے بھارتیوں کے لیے بری خبر! اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ویزا پر جاری کی وارننگ، کوٹہ ختم ہوا تو کیا ہوگا؟

نئی دہلی: امریکہ میں EB-1 کیٹیگری کے تحت گرین کارڈ کا انتظار کر رہے بھارتی شہریوں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ مانگ کے باعث 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال سے پہلے ہی یہ کیٹیگری مکمل طور پر   فل ہوسکتی ہے۔EB-1 یعنی روزگار کی بنیاد پر گرین کارڈ حاصل کرنے کی یہ کیٹیگری ایسے افراد کے لیے ہوتی ہے جن میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہوں۔ اس میں ممتاز پروفیسر، محققین، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹو اور مینیجرز جیسے افراد شامل ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی یہ وارننگ ستمبر کے ویزا بلیٹن میں سامنے آئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ مانگ کے سبب آنے والے ہفتوں میں بھارتی شہریوں کے لیے EB-1 کیٹیگری عارضی طور پر دستیاب نہیں رہ سکتی۔

ویزا بلیٹن میں کیا کہا گیا؟

ویزا بلیٹن کے مطابق، 30 ستمبر کو امریکی مالی سال ختم ہونے سے پہلے ہی بھارت کے لیے مختص EB-1 کوٹہ ختم ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ بھارت سے متعلق غیر ملکی شہریوں کی EB-1 ویزا کیٹیگری میں زیادہ مانگ اور ویزوں کے زیادہ استعمال کے باعث آنے والے ہفتوں میں اس کیٹیگری کو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمے کے مطابق اگر مالی سال کے اختتام سے پہلے ہی EB-1 کیٹیگری میں بھارت کے لیے مقررہ حد پوری ہوگئی تو یہ کیٹیگری دستیاب نہیں رہے گی۔ اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی۔

کوٹہ ختم ہوا تو کیا ہوگا؟

اگر 30 ستمبر کی کٹ آف تاریخ سے پہلے بھارت کے لیے EB-1 کوٹہ ختم ہوگیا تو روزگار کی بنیاد پر اس ویزا کیٹیگری میں مزید ویزا دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کا براہ راست اثر ان بھارتی شہریوں پر پڑ سکتا ہے جو EB-1 کے ذریعے امریکہ میں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔EB-1 کیٹیگری امریکی امیگریشن نظام میں انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے افراد، ممتاز ماہرین تعلیم و تحقیق اور بعض اعلیٰ سطح کے کارپوریٹ عہدیداروں کو گرین کارڈ حاصل کرنے کا راستہ ملتا ہے۔

روزگار پر مبنی ویزا کی حد 7 فیصد

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2026 کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ (INA) کی دفعہ 201 کے تحت دنیا بھر کے لیے روزگار کی بنیاد پر ترجیحی ویزوں کی مجموعی حد 186,317 ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایک ملک کے شہریوں کے لیے سالانہ روزگار پر مبنی امیگریشن ویزوں کی حد مجموعی سالانہ حد کے 7 فیصد تک مقرر ہے۔ مالی سال 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق یہ حد 28,862 ویزوں کی بنتی ہے۔بھارتی شہریوں کے لیے EB-1 کیٹیگری میں بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تازہ وارننگ کو گرین کارڈ کے منتظر امیدواروں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP SIR: یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ایک ووٹر کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ! کیسے بن رہے ڈپلیکیٹ کارڈ؟

اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے…

26 minutes ago

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

1 hour ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

2 hours ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

2 hours ago