قومی

INDIA Block Leaders meets MK Stalin: حد بندی بل پر انڈیا الائنس کی کوشش ناکام، ڈی ایم کے کا ساتھ دینے سے انکار، کہا- ہم نہیں جائیں گے تمل ناڈو کے خلاف

پارلیمنٹ میں حد بندی بل کی حمایت کرنے کے ڈی ایم کے کے اعلان کے ایک دن بعد انڈیا اتحاد (انڈیا بلاک) کے لیڈران نے چنئی میں دراوڑمنیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی۔ اسٹالن اورانڈیا اتحاد کے لیڈران کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران راہل گاندھی اورایم کے اسٹالن کے ایک دوسرے سے گلے ملنے کی تصویربھی سامنے آئی۔ وہیں اسٹالن نے سوشل میڈیا پرراہل گاندھی کوبھائی کہہ کرمخاطب کیا۔

تاہم ڈی ایم کے نے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ حد بندی کے معاملے میں اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ڈی ایم کے کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی ایم کے کبھی بھی تمل ناڈوکے خلاف موقف اختیارنہیں کرتی۔ بعد میں ایم کے اسٹالن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمل ناڈو کے مفادات کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات بل میں شامل ہیں۔

حد بندی سے ملک کو نقصان ہوگا: راہل گاندھی

ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنا موقف پوری طرح واضح کردیا ہے۔ ہم حد بندی کے خلاف ہیں۔ بی جے پی نے آسام اورکشمیرمیں اسے نافذ کیا تھا اوراب پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ حد بندی سے بھارت کونقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم سب سے اپیل کررہے ہیں کہ بی جے پی کووہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے جو وہ کرنا چاہتی ہے۔ اگربی جے پی لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد 850 تک پہنچاتی ہے توبھارت میں جمہوریت ختم ہوجائے گی۔ تمل ثقافت اورزبان پرحملہ شروع ہو جائے گا۔ یہ تمل ثقافت، زبان اوربھارت پرحملہ ہے۔ بھائی اسٹالن سمیت تمام محب وطن لوگوں کواس کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔

کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن وفد کی اسٹالن سے ملاقات

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کی قیادت میں سونیا گاندھی اورراہل گاندھی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے سینئرلیڈران کے وفد نے اتوارکواسٹالن سے ملاقات کی۔ اسٹالن کی رہائش گاہ پریہ ملاقات ڈی ایم کے کے اس اعلان کے ایک دن بعد ہوئی، جس میں پارٹی نے مرکزکے حد بندی بل کی حمایت کرنے کی بات کہی تھی۔ مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی اس وفد کا حصہ تھیں۔ وفد نے اسٹالن کوسمجھانے کی کوشش کی کہ اس قانون کے پارلیمنٹ میں نمائندگی اورشمالی وجنوبی ریاستوں کے درمیان سیاسی طاقت کے توازن پردوررس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ وفد میں کانگریس کے چاروزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے۔ اسٹالن نے ملاقات کے لیے آئے لیڈران کا اپنی رہائش گاہ پراستقبال کیا۔ ڈی ایم کے کی جانب سے پارٹی کے یوتھ سیل کے سکریٹری ادے ندھی اسٹالن، سینئررہنما کنی موزھی، دیاندھی مارن اورکئی اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

ڈی ایم کے کو منانے کی کوشش ناکام

یہ ملاقات کانگریس اورڈی ایم کے کے درمیان حد بندی کے عمل سے متعلق کھلے اختلافات کے پس منظرمیں ہوئی۔ راہل گاندھی بارباربی جے پی اورآرایس ایس پرالزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ مجوزہ تبدیلیوں کے ذریعے اپنے فائدے کے لیے بھارت کے انتخابی نقشے کوتبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹالن کے ساتھ کانگریس وفد کی ملاقات سے چند گھنٹے قبل ڈی ایم کے صدرنے واضح کردیا تھا کہ ان کی پارٹی تمل ناڈوکے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ راہل گاندھی کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ریاست کی تاریخ اورروایات سے وابستہ دو شخصیات کا حوالہ دیا۔ راہل کو’’بھائی‘‘ کہہ کرمخاطب کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے کے سیاسی فیصلے ہمیشہ تمل ناڈواوراس کے عوام کی بھلائی کوذہن میں رکھ کرلئے جاتے ہیں۔ پارٹی ریاست کے مفادات اورریاستوں کے حقوق کے تحفظ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

تمل ناڈو کے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کریں گے: اسٹالن

اسٹالن نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں کہا، ’’ہم اس راستے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اورمجھے یقین ہے کہ تاریخ ہمیں کٹّابومن کے طورپریاد کرے گی، نہ کہ ایٹّاپن کے طورپر۔‘‘ یہ حوالہ 18ویں صدی کے تمل سردار ویراپانڈیا کٹّابومن سے متعلق تھا، جنہیں برطانوی حکومت کی مخالفت کرنے اورنوآبادیاتی طاقتوں کے ہاتھوں گرفتارہونے کے بعد پھانسی دیئے جانے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس ایٹّاپن تمل سیاسی گفتگومیں دھوکہ دینے والے کے لیے عام طورپراستعمال ہونے والا لفظ بن گیا ہے۔ ایم کے اسٹالن نے آئین اوروفاقی اصولوں کے تحفظ میں ڈی ایم کے کے تاریخی کردارکوتسلیم کرنے کے لیے راہل گاندھی کا شکریہ بھی ادا کیا، لیکن ساتھ ہی دہرایا کہ پارٹی کے فیصلے تمل ناڈواورتمل عوام کے مفادات کومدنظررکھ کرہی کئے جائیں گے۔

راہل گاندھی نے حد بندی بل کی مخالفت کا اعلان کیا

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ انڈیا الائنس کے سینئرلیڈران چنئی جاکراسٹالن سے ملاقات کریں گے اورمجوزہ حد بندی آئینی ترمیمی بل کوشکست دینے کے لیے ڈی ایم کے کی باضابطہ حمایت طلب کریں گے۔ سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد 850 تک بڑھانے سے ہندہستانی جمہوریت پرسنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ تبدیلیوں سے بی جے پی اورآرایس ایس کواپنے فائدے کے لیے انتخابی حلقوں کی حدود دوبارہ طے کرنے کا زیادہ موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’850 نشستوں تک اضافہ بھارت میں جمہوریت کوختم کردے گا۔ اس سے بی جے پی اورآرایس ایس کواپنے فائدے کے لیے بھارت کا پورا انتخابی نقشہ تبدیل کرنے کی لامحدود گنجائش مل جائے گی۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’بھائی اسٹالن ہمیشہ تمل مخالف طاقتوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں۔ ملک کے مفاد میں، تمل ناڈو کے مفاد میں اورآئین کے تحفظ کے لئے ہمیں مل کراس بل کوشکست دینی ہوگی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi On Women’s Reservation & Delimitation: خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی پر حکومت کا بڑا منصوبہ، وزیر اعظم مودی نے بتایا کیوں ہے ضروری؟

مرکز حکومت آئندہ خصوصی اجلاس میں ترمیم شدہ حد بندی بل پیش کرنے کی تیاری…

27 minutes ago

PM Modi Mann Ki Baat: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور وڈنگر میوزیم کی تعریف کی، کہا- لوور اور دی میٹ سے بھی آگے ہے بہار میوزیم

’من کی بات‘ کے 140ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے دونوں میوزیم کی کامیابیوں…

2 hours ago