قومی

Amit Shah Mann Ki Baat Reaction: سائبر سکیورٹی سے نشہ مکتی تک، وزیر اعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پیغام پر وزیر داخلہ امت شاہ کا اہم ردعمل

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں اٹھائے گئے موضوعات کو عوامی مفاد اور شہریوں کی سلامتی کے نقطۂ نظر سے اہم قرار دیا ہے۔ امت شاہ نے ’من کی بات‘ کے ذریعے دیے گئے پیغامات کو سراہتے ہوئے سنچار ساتھی ایپ کے ذریعے سائبر سکیورٹی، نشہ مکت یووا ابھیان اور مصور سوبھا سنگھ کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 125 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیے جانے کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق، یہ اقدامات عوامی شراکت داری اور بیداری میں اضافہ کرکے سماج کو مثبت سمت میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

سنچار ساتھی ایپ اور سائبر سکیورٹی پر کیا بولے امت شاہ؟

امت شاہ نے بتایا کہ ’من کی بات‘ میں سنچار ساتھی ایپ کی افادیت پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے بینکوں، پیمنٹ ایپس، ٹیلی کام کمپنیوں اور پولیس سمیت 16 سے زیادہ ادارے وابستہ ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے سائبر دھوکہ دہی کی کوششوں کو بروقت روکنے میں مدد مل رہی ہے اور شہریوں کی سلامتی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

نشہ مکت یووا ابھیان اور سوبھا سنگھ کی یومِ پیدائش کا ذکر

وزیر داخلہ نے کہا کہ سماج میں نشے کے خلاف سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور نشہ مکت یووا بھیان آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں نوجوان اپنی قوتِ ارادی کے بل پر نشے کی لت چھوڑ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سکھ گروؤں کی تصاویر بنانے والے مصور سوبھا سنگھ کی 125ویں یومِ پیدائش اور اس موقع پر 125 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیے جانے کا بھی ذکر کیا۔

عوامی فلاح سے جڑے اقدامات اور زمینی سطح پر تال میل پر زور

وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق، سائبر سکیورٹی، نشہ مکتی اور ثقافتی ورثے کے احترام سے متعلق یہ پیغامات سماج کے ہر طبقے تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ بھی ان اقدامات کو زمینی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔ ان کوششوں کا مقصد ملک کو محفوظ، صحت مند اور خود کفیل بنانے کی سمت میں کام کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi Mann Ki Baat: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور وڈنگر میوزیم کی تعریف کی، کہا- لوور اور دی میٹ سے بھی آگے ہے بہار میوزیم

’من کی بات‘ کے 140ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے دونوں میوزیم کی کامیابیوں…

1 hour ago

PM Modi On Mann Ki Baat: ’من کی بات‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سیف چیمپئن شپ جیتنے پر کی ہندوستانی فٹبال ٹیم کی تعریف

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ کے 140ویں ایپی سوڈ میں سیف چیمپئن…

1 hour ago