قومی

حد بندی بل سے پہلے وزیراعظم مودی کی بڑی میٹنگ، امت شاہ-راجناتھ سنگھ سینئرلیڈران ہوئے شامل، وزراء کی رہائش گاہ پر ڈنر ڈپلومیسی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس اورحد بندی بل پرتبادلہ خیال کے لیے اتوار(29 نومبر، 2026) کومرکزی وزراء کی رہائش گاہوں پربی جے پی اراکین پارلیمنٹ کے مختلف گروپوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اراکین پارلیمنٹ کوالگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاکہ وہ اس بل کی اہم شقوں اورووٹنگ کے طریقہ کارپرتبادلہ خیال کرسکیں۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے لیے حکمت عملی بھی تیارکی جارہی ہے۔ اس سے پہلے اتوارکووزیراعظم نریندرمودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ، 7 لوک کلیان مارگ پربی جے پی پارلیمانی پارٹی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔

اترپردیش میں مرکزی وزیرکملیش پاسوان کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ڈنر(عشائیہ) کے دوران بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کوبل کی اہم شقوں اورووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔ اسی طرح بہارمیں مرکزی وزیرراجیورنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی رہائش گاہ پربھی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ مدھیہ پردیش میں مرکزی وزیرشیوراج سنگھ چوہان کی رہائش گاہ پرمنعقدہ عشائیے میں ریاست کے تمام بی جے پی اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

دہلی سے انڈمان نکوبار تک بی جے پی رہنماؤں کے عشائیے

وہیں دہلی اورہریانہ کے تمام بی جے پی اراکین پارلیمنٹ مرکزی وزیرمنوہرلال کھٹرکی رہائش گاہ پرعشائیے میں شریک ہورہے ہیں۔ اتراکھنڈ اورہماچل پردیش کے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ مرکزی وزیرجے پی نڈا کی رہائش گاہ پرجمع ہوئے ہیں، جہاں انہیں حد بندی بل کی اہم شقوں اورووٹنگ کے طریقہ کارسے واقف کرایا جارہا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کے لئے مرکزی وزیرکرن رجیجو کی رہائش گاہ پرمیٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وہیں مغربی بنگال اورانڈمان نکوبارجزائرکے اراکین پارلیمنٹ کے لیے سکانت مجمدارکے دفتریا رہائش گاہ پرعشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی رہائش گاہ پربی جے پی پارلیمانی پاررٹی کی میٹنگ

اس سے پہلے اتوارکو وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر بی جے پی پارلیمانی پارٹی اورایگزیکٹیوکمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس میٹنگ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران مختلف موضوعات پراہم تبادلہ خیال ہوا۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین اورمرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، کرن رجیجو، جے پی نڈا اورارجن رام میگھوال سمیت کئی سینئرلیڈران موجود تھے۔

بی جے پی نے جاری کیا وہپ

اس دوران بی جے پی نے اپنے تمام لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کے لیے تین سطری وہپ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت تمام ارکان پارلیمنٹ کواگلے چاردن تک ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے قانون سازی سے متعلق کاموں کی حمایت کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi Govt’s 24-Hour Power Supply Plan: چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لیے مودی حکومت کا بڑا منصوبہ، توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 15 گنا بڑھانے پر اتفاق

دو روزہ بجلی وزرا کانفرنس میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان اہم فیصلے، سرکاری بجلی…

15 minutes ago