بین الاقوامی

Pakistan Political Crisis: انوارالحق کو ملی پاکستان کے 8ویں نگراں وزیر اعظم کی ذمہ داری، شہباز شریف اور راجہ ریاض کے اتفاق کے بعد فیصلہ

Anwaarul Haq Elected Caretaker PM of Pakistan: پاکستان میں انوارالحق کاکڑکونگراں (کارگزار) وزیراعظم کے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔ سبکدوش وزیراعظم شہبازشریف اورقومی اسمبلی میں سبکدوش ہونے والے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوارالحق کاکڑ کے نام پراتفاق کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انوارالحق کا نام صدرعارف علوی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ انوارالحق آج (ہفتہ) کوحلف اٹھا سکتے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے وابستہ سینیٹرانوارالحق کاکڑاس سال کے آخرمیں نئے الیکشن تک کارگزارحکومت کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ایسے میں آئین کے مطابق، آئندہ عام انتخابات 90 دنوں کے اندرمنعقد کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑنگراں وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر نے دستخط کرکے اپنا مشورہ پاکستان کے صدرعارف علوی کوبھجوا دی ہے جبکہ شہباز شریف نے مشاورتی عمل میں تعاون اوران 16 ماہ میں بطوربہترین حزب اختلاف کی قیادت پرشکریہ اداکیا۔ اپوزیشن لیڈرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ 3 نام انہوں نےاور3 نام میں نے دیئے، آج کی میٹنگ میں وزیراعظم اورمیں نے اپنے اپنےساتھیوں سےمشورہ کیا اوراتفاق ہوا کہ جوبھی وزیراعظم ہوچھوٹے صوبے سے ہو۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے ساتھ ہی وزیراعظم شہبازشریف کی مدت کاربھی ختم ہوگئی تھی۔ ایسے میں آج کارگزاروزیراعظم منتخب کئے جانے کی آخری تاریخ تھی۔ اس سے پہلے پاکستان کے صدرعارف علوی نے شہبازشریف کوخط لکھ کرجلد ازجلد نیا کارگزاروزیراعظم مقررکرنے کوکہا تھا، جس پرشہبازشریف نے ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Caretaker PM in Pakistan: پاکستان میں کارگزار وزیراعظم پر گھمسان، صدرعارف علوی کے الٹی میٹم پر شہباز شریف آگ بگولہ، کہہ دی یہ بڑی بات

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشورہ کیا تھا، اہم میٹنگ میں شامل لیڈران نے نگراں وزیراعظم کی تقرری چھوٹے صوبہ سے کرنے کی تجویزدی تھی۔ وہیں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑکے نام پراتفاق ہوا ہے، میرے اپوزیشن لیڈرکا کردارختم ہوگیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل منگل کے روز…

3 minutes ago

Bishnoi Gang Shooters Arrested: جودھپور میں بشنوئی گینگ کے دو انعامی شوٹر گرفتار، دونوں پر تھا 5-5 لاکھ روپے کا انعام

پولیس نے دونوں کو جودھپور کے کیلاش نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے…

31 minutes ago

Saudi Arabia-Houthi Crisis: سعودی کے تمام مددگار کیوں ہو گئے بے کار؟ پاکستان اور ترکیہ کے انکار نے ایم بی ایس کی بڑھائی مشکل

یمن میں حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے پریشان سعودی عرب نے شام، ترکیہ اور…

32 minutes ago

Suchika Tariyal: کون ہیں بھارت کی ایم ایم اے کوئین سُچیکا تاریال؟ جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں پکا کیا ملک کا پہلا تمغہ

ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…

1 hour ago