قومی

Sana Khan Murdered: بی جے پی لیڈر ثنا خان سے شادی کرنے والا امت ساہو سے ہی نکلا قاتل، پولیس نے کیا گرفتار، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ممبئی: مہاراشٹر کے ناگپور کی بی جے پی لیڈر ثنا خان کا جبل پور میں قتل کردیا گیا ہے۔ ناگپوراورجبل پورپولیس نے ملزم اورثنا خان کے مبینہ شوہرامت ساہو عرف پپوکو قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ پپوساہو نے قتل کی بات قبول کی اورقتل کے بعد ثنا خان کی لاش ندی میں پھینکنے کی بات قبول کرلی ہے۔ پولیس اب لاش کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس افسرکے مطابق، ملزم امت ساہوعرف پپوکو دودیگرافراد کے ساتھ ناگپورپولیس نے مدھیہ پردیش کے جبل پورکے گھوڑا بازارعلاقے سے گرفتارکیا تھا۔ ثنا خان ناگپورمیں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی عہدیدارتھیں اوریکم اگست سے لاپتہ تھیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمل موریہ نے بتایا کہ امت ساہو عرف پپو (37) کو جمعہ کے روز یہاں کے گورا بازارعلاقے سے اپنی بیوی ثنا خان کے قتل کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کواس کے گھر میں قتل کیا اورلاش کو بیل کھیڑا تھانہ علاقہ کے تحت میرے گاؤں کے قریب ہرن ندی میں پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو ندی اورآس پاس کے علاقوں میں تلاش کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ایک ساتھی کا نام بھی بتایا جو حادثہ کے وقت موجود تھا، اب اس شخص کی تلاش جاری ہے۔ کمل موریہ نے بتایا کہ ملزم ایک ڈھابہ چلاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناگپور پولیس نے یکم اگست کو معاملہ درج کیا تھا اورخاتون کے آخری بار یہاں ایک گھرمیں ملنے کے بعد وہ اس کی تلاش میں 4 اگست کو جبل پورآئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور اور ناگپورپولیس نے مشترکہ طور پرگھر کی تلاشی لی اوراس کے مطابق آگے کی کارروائی کی گئی۔

ناگپورپولیس نے پہلے کہا تھا کہ 34 سالہ ثنا خان ناگپورمیں بی ے پی کے اقلیتی سیل کی عہدیدار تھی۔ جمعہ کو ناگپور پولیس نے کہا کہ ملزم امت ساہونے ثنا خان کا قتل کرنے کی بات قبول کرلی ہے۔ ثنا خان گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ امت ساہو نے جانچ کرنے والوں کو قتل کا مقام بھی دکھایا۔ ناگپورپولیس کے ایک افسرنے کہا کہ امت ساہو اوردیگردو افراد کو جمعہ کے روز جبل پور میں گرفتارکیا گیا اور ناگپورلایا گیا، جہاں اسے ہفتہ کے روز ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 پولیس تھی جانچ میں مصروف

پولیس نے بتایا کہ ناگپورکے اوستھی نگرکی رہنے والی ثنا خان کی ماں مہرالنساء نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی بیٹی امت ساہو سے ملنے کے لئے یکم اگست کو جبل پور جانے کے بعد لاپتہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہرالنساء کی شکایت کی بناد پر امت ساہو کے خلاف منکاپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ثنا خان نے یکم اگست ک جبل پور سے فون پراپنی فیملی سے بات بھی کی، لیکن پھر2 اگست سے ان کا فون بند ہے۔ 3 اگست کو فیملی کی شکایت پر لاپتہ ہونے کی شکایت سے متعلق ناگپور پولیس تلاش کر رہی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ جس سے وہ ملنے گئی تھی، وہ بھی لاپتہ ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی تیز کردی تھی اوراب وہ قتل کا معاملہ حل کرنے کے بے حد قریب پہنچ گئی ہے۔

 

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago