قومی

PM Modi Slams TMC: بنگال میں پنچائیت انتخاب تشدد پر وزیر اعظم کا بیان ،کہا یہاں خونی کھیل کھیلا گیا،ٹی ایم سی نے کیا پلٹ وار

مغربی بنگال میں پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پُر تشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹی ایم سی کو تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ممتا بنرجی کی مغرور حکومت نے مغر بی بنگال پنچائیت انتخابات کے دوران خونی کھیل کھیلا۔ مغربی بنگال میں علاقائی پنچایتی راج کونسل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ٹی ایم سی نے خونی کھیل کھیلا ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے ٹی ایم سی پرووٹروں کو دھمکیاں دینے اور ان کی زندگیوں کو جہنم بنانے کا بھی الزام لگایا۔

وزیر اعظم نے عائد کئے سنگین الزامات
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کی گئی کو بی جے پی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے محروم رہے، وہ نہ صرف بی جے پی کے کارکنان کو بلکہ عوام کو بھی دھمکیاں دیتے ہیں،بوتھوں پر قبضہ کرنے کے لئے ٹھیکے دیئے جاتے ہیں،ریاست میں سیاست کرنے کا ان کا یہ طریقہ ہے ۔

بوتھوں پر قبضہ کرنے کا الزام

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی نے غنڈوں کو سپاری دی اور انہیں ووٹنگ کے دن بوتھوں پر قبضہ کر نے کے لئے کہا،ووٹوں کی گنتی کے دوران ٹی ایم سی نے بی جے پی کارکنان کو دفتر سے باہر کردیا اور انہیں دیکھنے بھی نہیں دیا ۔ انہوں نے ہمارے کارکنان کے خلاف ریلیاں نکالیں۔

ٹی ایم سی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

وہیں ٹی ایم سی حکومت کے وزیر ششی پنجا نے پی ایم مودی کے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنگال کی شکست کو قبول کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے آج کی تقریر میں جھوٹ بولا۔ بی جے پی بنگال میں 2021 میں بھی ہاری تھی اور اس بار بھی ہاری ہے۔ ٹی ایم سی نے کہا، “پی ایم مودی اس ہار کو قبول کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ بی جے پی ٹی ایم سی کی جیت کو ایک مختلف شکل دینا چاہتی ہے۔ بنگال میں بی جے پی نے تشدد کیا، بی جے پی تشدد کرتی ہے، پھر اس کا ویڈیو بناتی ہے اور اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔”

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

26 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago